Thursday, August 28, 2025 | 05, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر: ویشنو دیوی کے راستے پر مٹی کے تودے گرنے سے اب تک 30 لوگوں کی موت

جموں و کشمیر: ویشنو دیوی کے راستے پر مٹی کے تودے گرنے سے اب تک 30 لوگوں کی موت

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 27, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں شدید بارش کی وجہ سے 30 افراد کی موت ہو گئی ہے اور کئی لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ ویشنو دیوی کے راستے پر مٹی کے تودے گرنے سے 30 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ویشنو دیوی جانے والے راستے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ یاترا کو فی الحال روک دیا گیا ہے ۔لینڈ سلائیڈنگ سے کئی املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق دو افراد مکان کے منہدم ہونے سے ہلاک ہوئے اور دو دیگر سیلاب میں ہلاک ہوئے۔ بادل پھٹنے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے لوگوں کو دریا کے کناروں سے دور رہنے اور الرٹ رہنے کو کہا ہے۔
 
قومی شاہراہ 244 پر ٹریفک کو روک دیاگیا۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں صوبے کے کئی حصوں میں صورتحال کافی سنگین ہے۔وزیراعلیٰ نے آج سیلاب کے بارے میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی اور ہر محکمے کو تیار رہنے کو کہا۔دوبڑے دریا۔ توی اور راوی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں۔کٹھوعہ میں کئی  نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ وادی کشمیر کو ضلع کشتواڑ سے ملانے والے سینتھن ٹاپ پاس کو بھی  بند کر دیا گیا ہے۔ ان تمام اضلاع میں ہیلپ لائنز قائم کی گئی ہیں، اور مقامی حکام ہائی الرٹ ہیں۔ محکمہ موسمیات نے جموں میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

خراب موسم کی وجہ سے 680 سڑکیں بند:

خراب موسم اور اگلے چند دنوں تک حالات میں کوئی بہتری نہ ہونے کی وجہ سے پنجاب اور جموں خطہ میں اسکولوں کو بند کرنا پڑا۔ پہاڑی ریاست ہماچل پردیش میں دکانوں کے گرنے، عمارتوں کے گرنے اور شاہراہوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ ریاست میں کل 680 سڑکیں بند کر دی گئیں جن میں منڈی اور کلو اضلاع سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ ریاست پہلے ہی کئی لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کی تباہ کاریوں سے دوچار ہے۔ ہماچل پردیش میں پیر کی شام سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 سیلاب، دو بڑے لینڈ سلائیڈنگ اور ایک بادل پھٹنے کا سامنا کرنا پڑا۔ لارگی ڈیم سے 20 ہزار کیوسک پانی چھوڑے جانے کے بعد منگل کو بیاس ندی میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوا۔