• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر کے پونچھ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم، سرچ آپریشن جاری، ایک فوجی زخمی

جموں و کشمیر کے پونچھ میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم، سرچ آپریشن جاری، ایک فوجی زخمی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Apr 15, 2025 IST     

image
جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے ایک گاؤں میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔ فوجی حکام نے  منگل کو یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا  کہ فائرنگ پیر کی رات سورنکوٹ کے لسانہ گاؤں میں ہوئی۔ سیکورٹی فورسز کی ٹیم نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔جہاں  تصادم کے دوران ایک فوجی زخمی ہوا۔ اس کے ساتھ ہی فوجی حکام نے بتایا کہ زخمی فوجی کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
 

علاقے میں فوج کا سرچ آپریشن جاری :

اس واقعے کے بارے میں مزید معلومات دیتے ہوئے، فوج کی جموں میں واقع وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر لکھا، 'پیر کی رات سورنکوٹ کے لسانہ میں پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس مشترکہ آپریشن میں اضافی فوجی بھی شامل تھے۔ تشدد پسندوں کو علاقے سے فرار ہونے سے روکنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
 

جموں و کشمیر میں آپریشن آل آؤٹ چلایا جا رہا ہے۔

جموں اور کشمیر میں آپریشن آل آؤٹ ہندوستانی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی طرف سے کی جانے والی انسداد دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ہے۔ اس کا مقصد خطے میں سرگرم تشدد پسندتنظیموں  کو ختم کرنا اور امن قائم کرنا ہے۔ یہ بھارتی فوج، جموں و کشمیر پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) جیسی سیکورٹی فورسز کی مشترکہ کوشش کے طور پر کیا جا رہا ہے۔