Tuesday, April 28, 2026 | 10 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • جموں و کشمیر :ایم پی انجینئر رشید کو ایک ہفتے کی ملی عبوری ضمانت

جموں و کشمیر :ایم پی انجینئر رشید کو ایک ہفتے کی ملی عبوری ضمانت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 28, 2026 IST

جموں و کشمیر :ایم پی انجینئر رشید کو ایک ہفتے کی ملی عبوری ضمانت
دہلی ہائی کورٹ نے دہشت گردی کی فنڈنگ کے الزام میں جیل میں بند رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ عرف انجینئر رشید کو ضمانت دے دی ہے۔ جموں و کشمیر کے بارہمولہ سے ایم پی رشید اپنے بیمار والد سے ملنے کے لیے ایک ہفتے کی عبوری ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان کے والد سری نگر میں وینٹی لیٹر سپورٹ پر ہیں۔جسٹس پرتھا ایم سنگھ اور مدهو جین کی بنچ نے کہا کہ ضمانت کی مدت کے دوران رشید صرف اپنے رہائش گاہ یا ہسپتال میں ہی رہ سکیں گے۔
 
 2019 میں گرفتار ہوئے تھے رشید:
رشید غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (UAPA) کے تحت دہشت گردی کی فنڈنگ کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند ہیں۔ انہیں سال 2019 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ قومی تفتیشی ایجنسی (NIA) کی ایک خصوصی عدالت نے مارچ 2022 میں ان کے خلاف تعزیرات ہنداور UAPA کی مختلف دفعات کے تحت الزامات عائد کیے تھے، جن میں مجرمانہ سازش، ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنا اور دہشت گردی کے لیے فنڈنگ شامل ہیں۔ رشید نے اس حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
 
 2024 میں لوک سبھا انتخابات جیتے تھے:
 
رشید نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے یہاں سے جموں و کشمیر کے موجودہ وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو 2 لاکھ سے زائد ووٹوں سے ہرا کر فتح حاصل کی تھی۔ اس وقت رشید انتخابی مہم کے لیے ضمانت پر باہر آئے تھے۔ انہیں لوک سبھا کی کاروائی میں حصہ لینے کے لیے بھی ضمانت مل چکی ہے۔