تلنگانہ جاگروتی کی صدر اور سابق ایم پی، کےکویتا راؤ نے ہفتہ کےدن ضلع حیدرآباد کے تین اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا۔ کویتا نے ہفتہ کےدن حلقہ اسمبلی کاروان، بہادر پورہ اور چندرائن گٹہ کا دورہ کیا۔ تلنگانہ جاگروتی کے تحت جنم باٹا پروگرام جاری ہے۔ اس پروگرام کےتحت وہ ریاست کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔ اورعوام سے ملاقات کرتے ہوئے عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کر رہی ہیں۔
باپو گھاٹ کو ترقی دینے کی مانگ
کویتا نےحلقہ اسمبلی بہادر پورہ کے علاقہ باپو گھاٹ کا دورہ کیا۔ انھوں نے باپو گھاٹ کو نظر انداز کرنے اور اس کی ترقی دینے کا موجودہ اور سابق حکومت پر الزام لگا۔ انھوں نے کہا یہ پاوتر مقام ہے۔ یہاں تین ندیوں کا سنگم ہوتا ہے۔ کویتا نے اس علاقہ کو سیاحتی مقام کےطور پر ترقی دینے کی مانگ کی۔ انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاں کہ یہاں غیر سماجی عناصر قبضہ جمائے ہوئےہیں ۔ کویتا نے علاقہ میں 150فٹ گاندھی جی کا مجسمہ تنصیب کرنے کی مانگ کی۔
لنگرحوض درگاہ پر کویتا نےدی حاضری
کویتا نے لنگر حوض درگارہ کا دورہ کیا۔ انھوں درگاہ پر چادر پیش کی اور گلہائے عقیدیت نچھاور کئے۔ کویتا نے بتایاکہ درگاہ میں تلنگانہ کی ترقی کےلئے دعا کی گئی۔ اور ساتھ ہی درگاہ میں مفت کرنٹ سپلائی کی مانگ کی اور کویتا نے درگاہ مندر مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں سولر پینل لگانے کی حکومت کو توجہ دلائی۔
آٹو ڈرائیورز کے لئے مالی مدد کا مطالبہ
انھوں نے آٹو میں سفر کیا۔ اور کہاکہ تلنگانہ میں مہا لکشمی اسکیم کی وجہ سے آٹو ڈرائیوز متاثر ہوئےہیں۔ انھیں حکومت کی امداد کی ضرورت ہے۔ کویتا نے آٹو ڈرائیورز کو مالی مدد فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔
انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی مانگ
ریونت ریڈی حکومت نے انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کامطالبہ کیا۔ سابق ایم پی نے خواتین کےلئے ہر مینہ 2500 رقم دینے اور اندراماں ایلو اسکیم کے تحت مکانات فراہم کرنے پر زور دیا۔ انھوں نے کہاکہ وہ تلنگانہ کی ترقی کےلئے اورعوامی مسائل کے لئے حکومت سے لڑیں گیں۔
ضیا گوڑہ سلاٹر ہاوز اور گؤشالہ کا کیا دورہ
کارواں حلقہ کے دورے کے ایک حصے کے طور پر، جاگروتی صدر کلواکنٹلا کویتا نے ضیا گوڑہ میں گؤ شالہ کا دورہ کیا۔ بعد میں، وہ گائوں کے احاطے میں واقع سیتارام مندر گئی اور پوجا کی۔ انھوں نے ضیا گوڑہ کمیلا (سلاٹر ہاوز) کا دورہ کیا۔ اور ماڈل سلاٹر ہاوز تعمیر کرنے کی مانگ کی۔
چندرائن گٹہ بی سی ہاسٹل میں طلبا سے ملاقات
تلنگانہ جاگرتی کے صدر کلواکنٹلا کویتا نے حلقہ چندرین گٹہ میں کرائے کی عمارت میں چلنے والے بی سی ہاسٹل کا دورہ کیا اور طلبہ کو درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔چندرائن گٹہ بی سی ویلفیر بوائز ہاسٹل کے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہیں۔ کل 147 طلبہ کے لیے صرف 11 کمرے ہیں۔ ہر کمرے میں 25 لوگ رہتے ہیں۔پچھلے تین سالوں سے اس عمارت کا کرایہ بھی ادا نہیں کیا گیا۔ جس کی وجہ سے مرمت بھی نہیں ہو رہی۔ اگر 2018 سے کم از کم ضروریات بھی پوری نہیں ہوئیں تو یہ واضح ہے کہ حکومت کتنی لاپرواہ ہے۔
عوامی مسائل کےلئے تلنگانہ جاگروتی کی جدوجہد
عوامی مسائل کےلئے تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے جدوجہد کرنےکا اعلان کیا۔ اور کہاکہ تلنگانہ جاگروتی کےپروگرام کامقصد عوامی مسائل کے حل کےلئے حکومت کو توجہ دلانا ہے۔