Friday, January 30, 2026 | 11, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • فون ٹیپنگ کیس میں نیا موڑ: پوچھ تاچھ کےلئے حاضر نہیں ہوں گے کےسی آر

فون ٹیپنگ کیس میں نیا موڑ: پوچھ تاچھ کےلئے حاضر نہیں ہوں گے کےسی آر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jan 29, 2026 IST

  فون ٹیپنگ کیس میں نیا موڑ: پوچھ تاچھ کےلئے حاضر نہیں ہوں گے کےسی آر
تلنگانہ میں سنسنی پیدا کرنے والے فون ٹیپنگ معاملےمیں  نیا موڑ  آیا۔ کےسی آر نے ایس آئی ٹی نوٹس کا جواب دیا۔ انھوں کہاکہ وہ جمعہ کو خصوصی تفتیشی ٹیم  کے سامنے پوچھ تاچھ کےلئے حاضر نہیں ہوں گے۔

 کےسی آر نے دیا نوٹس کا جواب 

تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر اور بی آر ایس چیف کلوا کنٹلہ چندر شیکھر راؤ(کے سی آر )نے فون ٹیپنگ کیس میں جمعہ 30 جنوری  کو  پوچھ تاچھ کے لیے حاضر ہونے کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے نوٹس کا جواب دیا ہے۔

 کےسی آر نے بتائی یہ وجہ 

 انہوں نے ایس آئی ٹی کو  بتایا کہ وہ  جمعہ 30 جنوری 2026 پوچھ تاچھ کے لیے حاضر نہیں ہو سکیں گے اور جمعہ کو بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ  ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی لسٹ  کو فائنل کرنا ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ جرح کے لیے ایک کوئی  اور دن مختص کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے وہ پوچھ تاچھ میں تعاون کریں گے۔

ایراویلی فارم ہاؤس میں پوچھ تاچھ 

 انہوں نےیہ بھی درخواست کی کہ ایراویلی فارم ہاؤس میں ہی ان سے پوچھ تاچھ کی جائے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 160 سی آر پی سی کے تحت ایسی کوئی دفعات نہیں ہیں کہ پوچھ تاچھ اسی جگہ کی جائے۔ خط میں، انہوں نے درخواست کی کہ مستقبل میں ایراویلی کو نوٹس بھیجی جائیں۔

 بی آر ایس کی برہمی 

 واضح رہےکہ بی آر ایس سربراہ اور ریاست  تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر کے سی آر  کو فون ٹیپنگ معاملے میں ایس آئی ٹی نوٹس جاری کرکے جمعہ کی دوپہر 3 بجے  حاضر ہونے کی خواہش کی تھی۔تلنگانہ  کےسابق وزیراعلیٰ کو نوٹس جاری  کرنے سے  دونوں تلگو ریاستوں میں  بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ اس معاملے پر  تلنگانہ ریاست میں  سیاست گرمائی ہے۔ بی آرایس لیڈروں نے اس معاملے پر اپنی برہمی ظاہر کی ہے۔ اور حکومت پر اپوزیشن  لیڈر کو  ہراساں کرنے اور اپنی غلطیوں کو چھپانے اور حکومت کی ناکامیوں سے عوامی توجہ  ہٹانے اور  میونسپل الیکشن  کے پیش نظر نوٹس جاری کرنے کا الزام لگایا ہے۔

 حکومت کےخلاف احتجاج 

  بی آر ایس کارکنوں نے حکومت کےعلامتی پتلہ نذر آتش کئے۔ اور  کئی جگہ  پر احتجاج کیا۔  حکومت کو  کسی بھی غلط کام  کرنے پر انتباہ دیا۔