بھارت راشٹرا سمیتی کی ایم ایل سی ،کے کویتا کو منگل کو ان کے والد اور پارٹی صدر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے پارٹی مخالف سرگرمیوں کےالزام میں پارٹی سے معطل کر دیا۔ بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے جنرل سکریٹریز ٹی اروند راؤ اور سومو بھارت بھرت کمار نے ایک بیان میں کہا کہ کے سی آر نے کویتا کو فوری اثر سے پارٹی سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔بیان کے مطابق، بی آر ایس قیادت نے کویتا کے حالیہ اقدامات کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور اس کی پارٹی مخالف سرگرمیوں سے پارٹی کو کس طرح نقصان پہنچ رہا تھا۔
పార్టీ MLC శ్రీమతి కె. కవిత ఇటీవలి కాలంలో ప్రవర్తిస్తున్న తీరుతెన్నులు, కొనసాగిస్తున్న పార్టీ వ్యతిరేక కార్యకలాపాలు బీఆర్ఎస్ పార్టీకి నష్టం కలిగించే రీతిలో ఉన్నందున పార్టీ అధిష్టానం ఈ విషయాన్ని తీవ్రంగా పరిగణిస్తున్నది.
— BRS Party (@BRSparty) September 2, 2025
పార్టీ అధ్యక్షులు శ్రీ కె. చంద్రశేఖర్ రావు గారు శ్రీమతి కె.… pic.twitter.com/iTSWON3irq
سابق چیف منسٹر کےچندر شیکھر راؤ نے پیر سے پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ سلسلہ وار ملاقاتوں کے بعد یہ فیصلہ لیا، جب کویتا نے اپنے کزن اور سابق وزیر ٹی ہریش راؤ اور دو سابق ارکان اسمبلی پر کھلا حملہ بولا تھا۔امریکہ سے اپنی واپسی کے چند گھنٹے بعد، کویتا نے ہریش راؤ، ایک اور کزن اور سابق رکن پارلیمنٹ جے سنتوش کمار اور سابق راجیہ سبھا ممبر میگھا کرشنا ریڈی پر سنگین الزام لگائے۔ اورکہا کہ انہوں نے KCR کو بدنام کر دیا۔ کویتا کے ریمارکس تلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کے اعلان کے چند گھنٹے بعد آئے ہیں کہ کالیشورم پروجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق کیس کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے حوالے کیا جائے گا۔
ایم ایل اسی کویتا نے الزام لگایا کہ کے سی آر کے آس پاس کے لوگوں کے ذریعہ کئے گئے بہت سے غلط کاموں نے کےسی آر کی ساکھ کو داغدار کیا اور ان کے خلاف سی بی آئی تحقیقات کا باعث بنی۔ " انھوں نے سوال کیا کہ کیا ہریش راؤ، نے پانچ سال تک وزیر آبپاشی کی حیثیت سے خدمات انجام نہیں دی۔ کیا ا ن کا اس معاملےمیں کوئی اہم کردار نہیں ہے؟" ۔
انہوں نے کہا کہ جب کے سی آر لوگوں کے بارے میں سوچ رہے تھے، ان کے آس پاس کے لوگ اپنے مفادات کے لیے بڑے ٹھیکیداروں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ سے ریونت ریڈی جیسے شخص نے کے سی آر کے خلاف سی بی آئی جانچ شروع کی ہے۔کویتا نے دہرایا کہ اس نے پارٹی کے اندر ہریش راؤ اور سنتوش کمار کی تمام سازشوں کو برداشت کیا اور ان کے ذاتی حملوں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی بیٹی ہونے کے ناطے وہ برا محسوس کر رہی تھیں کہ انہیں سی بی آئی انکوائری کا سامنا کرنا پڑا۔
کویتا کے خلاف یہ کاروائی کے سی آر کو لکھے گئے ایک اندرونی خط کے لیک ہونے کے تین ماہ بعد ہوئی ہے۔ اس نے کے سی آر کے آس پاس کے لوگوں کو لیک کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔کویتا نے تبصرہ کیا تھا کہ کے سی آر ایک دیوتا ہے جو شیطانوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس نے 2019 کے انتخابات میں نظام آباد لوک سبھا حلقہ میں اپنی شکست کے لیے پارٹی لیڈروں کے ایک حصے کو بھی مورد الزام ٹھہرایا تھا۔گزشتہ تین مہینوں سے وہ تلنگانہ جاگروتی کے بینر تلے مختلف مسائل پر احتجاجی پروگرام منعقد کر رہی تھیں، جس کی وہ سربراہ ہیں۔