Tuesday, December 16, 2025 | 25, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • کویتا نے اپنے سیاسی مستقبل کا کیا اعلان۔ کیا ہے کویتا کا پلان

کویتا نے اپنے سیاسی مستقبل کا کیا اعلان۔ کیا ہے کویتا کا پلان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Dec 15, 2025 IST

  کویتا نے اپنے سیاسی مستقبل کا کیا اعلان۔ کیا ہے کویتا کا پلان
 تلنگانہ جاگرتی کی صدر کلواکنٹلا کویتا نے اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں ایک اہم اعلان کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ سال 2029 کا الیکشن ضرور لڑیں گی۔ انھوں  نے  سوشک میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 'Ask Kavitha' کے نام سے netizens کے ساتھ ایک سوالیہ سیشن رکھا۔ کویتا نے پروگرام کے دوران نیٹیزنز کی طرف سے پوچھے گئے بہت سے سوالوں کا تحمل سے جواب دیا۔
 
اس موقع پر ایک نیٹیزن نے پوچھا، "آپ کی نئی پارٹی کا نام کیا ہے؟"، جس پر کویتا نے جواب دیا، "مجھے بتائیں کہ یہ کیسی ہونی چاہیے۔" ان تبصروں نے سیاسی حلقوں میں دلچسپی پیدا کردی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی جاگرتی سنستھا کی سرگرمیوں کو گاؤں کی سطح تک پھیلایا جائے گا اور ہر گاؤں میں کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔ انہوں نے بالواسطہ طور پر اشارہ دیا کہ وہ جاگرتی سنستھا کے ذریعے الیکشن لڑیں گی۔
 
کویتا نے دہرایا کہ اس کی زندگی کا مقصد 2047 تک ملک کے تمام لوگوں کو معیاری مفت تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔  کویتا نے کہا کہ یہ ان کا ویژن اور مشن ہے۔ کویتا کے تازہ اعلان کے ساتھ ہی ان کے مستقبل کے سیاسی منصوبوں پر بحث شروع ہو گئی ہے۔
 
 واضح رہےکہ  تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر اور بی آرایس کے صدر کےسی آر، کی دختر، سابق ایم پی اور ایم ایل سی کویتا کو پارٹی سے معطل کرنے کے بعد کویتا نے تلنگانہ جاگروتی کے بینر پر ان دنوں ریاست کےدورے پر ہیں۔ کویتاعوامی مسائل کی جانکاری حاصل کر رہی ہیں۔ بی آرایس کی 2023 الیکشن میں شکست کے بعد کویتا نے پارٹی  لیڈروں پر کئی الزام لگائے۔ اس کے بعد انھیں پارٹی سے معطل کر دیا گیا۔ اور اسی دوران کےسی آر، خاندان میں اختلافات بھی منظرعام پر آگئے۔ کویتا نے رکشا بندھن کےموقع پر  اپنے بھائی کو راکھی نہیں باندھی۔
 
 سابق ایم پی، ان دنوں جاگروتی جنم باٹا پروگرام کے تحت ریاست کےدورے پرہیں۔ کویتا   موجودہ کانگریس حکومت کےساتھ ساتھ بی آرایس  کی سابق حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ تلنگانہ میں اسمبلی الیکشن سال 2029 میں ہونے ہیں۔ ایسا لگتا ہےکہ کویتا سال 2029 کی تیاری میں ہیں۔ تب تک  اپنی سیاسی زمین کو مضبوط کر رہی ہیں۔ کویتا کے اس بیان کو اسی پس منظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ کویتا نے تلنگانہ میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں الیکشن لڑنے کے عزائم  کا اظہار کیا ہے۔ آئندہ الیکشن سے پہلے با قاعدہ ریاست میں نئی سیاسی پارٹی کا اعلان ممکن ہے۔