• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • کشتواڑ میں بادل پھٹنےسے 46 افراد ہلاک۔مقام پر کم از کم 1,200 لوگ تھے۔ ایم ایل اے کا دعویٰ۔عمرعبداللہ نے یوم آزادی پر ایٹ ہوم اور ثقافتی پروگرامس کو کیا منسوخ

کشتواڑ میں بادل پھٹنےسے 46 افراد ہلاک۔مقام پر کم از کم 1,200 لوگ تھے۔ ایم ایل اے کا دعویٰ۔عمرعبداللہ نے یوم آزادی پر ایٹ ہوم اور ثقافتی پروگرامس کو کیا منسوخ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 14, 2025 IST     

image
جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑمیں بادل پھٹے۔ سیلاب کی وجہ سے 46 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 167 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حکام نے اعلان کیا ہے کہ مچل ماتا یاترا کو عارضی طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اس لیے لیا گیا کیونکہ چوسوتی ماچیل ماتا مندر کے راستے میں آنے والے آخری گاؤں میں سے ایک ہے جہاں گاڑیاں سفر کر سکتی ہیں۔
 
ضلع کے ڈپٹی کمشنر پنکج کمار شرما اور ایس ایس پی نریش سنگھ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ فوج، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیموں نے تلاش اور بچاؤ کام تیز کردیا ہے۔ ڈوڈہ-کشتواڑ-رامبن (ڈی کے آر) رینج کے ڈی آئی جی سریدھر پاٹل نے کہا کہ فی الحال ان کی توجہ امدادی کارروائیوں پر ہے۔
 
تقریباً 39 زخمیوں کو نکالا گیا ہے، سبھی کی حالت مستحکم ہے، اور چار کو جموں ریفر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ گھبرائیں نہیں اور ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کریں۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے پونچھ میں آبی ذخائر بہہ رہے ہیں۔ بارش کا سارا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں ہونے والے بادل پھٹنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب پہاڑی علاقوں میں ایسے واقعات عام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ماضی میں اتراکھنڈ اور رامبن میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا۔ فاروق عبداللہ نے امید ظاہر کی کہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو نکالیں گے اور امدادی کارروائیوں میں تیزی لائیں گے۔ انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں امدادی اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔
 
 وزیراعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر نے سانحہ پر رنج کا اظہار کیا۔ ریسکیو آپریشن کی جانکاری لی۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر پنکج کمار شرما سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے فوری کارروائی کی ہے کیونکہ بادل پھٹنے سے بھاری جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے اور ریسکیو اور طبی علاج کی فراہمی کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
 
کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر نے ٹویٹ کیا۔ ایل جی منوج سنہا نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔ انہوں نے پولیس، فوج، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے عہدیداروں سے کہا کہ وہ بچاؤ کاموں میں تیزی لائیں اور متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اس واقعہ کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے فون پر بات کی۔ انہوں نے انہیں مشکل صورتحال اور امدادی کارروائیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ لیول سے اطلاعات دیر سے آرہی ہیں اور ریسکیو آپریشن کے لیے تمام دستیاب وسائل کو متحرک کیا جا رہا ہے۔
 
 بادل پھٹنے کے مقام پر کم از کم 1,200 لوگ تھے
 
جموں وکشمیراسمبلی میں قائد حزب اختلاف سنیل شرما نے  بتایا کہ جس جگہ بادل پھٹنے کی اطلاع ملی وہاں تقریباً 1200 لوگ موجود تھے۔ بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بادل پھٹنے کے مقام پر تقریباً 1,000 سے 1,200 لوگوں کی موجودگی تھی۔
 
کنڑول روم قائم 
 
دیویزنل کمشنرجموں نے کشتواڑمیں بال پھٹنےکےبعد کنڑول روم قائم کیا ہے۔
 
ڈیویزل کمشنرآفس جموں      0191۔2478993
ڈسٹرکٹ کنرول روم کشواڑ    01995۔259555،9482217492
پی سی آر کشتواڑ              99061۔54100