Friday, May 23, 2025 | 25, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آئی پی ایل 2025: لکھنؤ سپر جائنٹس آئی پی ایل 2025 کے پلے آف سے باہر، جانئے ایل ایس جی ٹیم کے مالک نے اس پر کیا کہا؟

آئی پی ایل 2025: لکھنؤ سپر جائنٹس آئی پی ایل 2025 کے پلے آف سے باہر، جانئے ایل ایس جی ٹیم کے مالک نے اس پر کیا کہا؟

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: May 20, 2025 IST     

image
لکھنؤ سپر جائنٹس پیر کو سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف اپنی شکست کے ساتھ آئی پی ایل 2025 کے پلے آف سے باہر ہو گئے ہیں۔ ابھیشیک شرما کی  ففٹی اور پھر ہینرک کلاسن کی شاندار کارکردگی نے ایس آر ایچ کو لکھنؤ پر 6 وکٹوں سے فتح دلائی۔ لکھنؤ 206 رنز کے ہدف کا دفاع بھی نہ کر سکی۔ لیگ مرحلے میں ان کے ابھی دو میچ باقی ہیں جو انہیں پلے آف میں لے جانے کے لیے ناکافی ہوں گے۔ اب سنجیو گوئنکا (ایل ایس جی )کے مالک نے اپنی ٹیم کے پلے آف سے باہر ہونے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔
 
سنجیو گوئنکا نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ سیزن کا دوسرا مرحلہ ہمارے لیے مشکل تھا، لیکن اس دوران بہت کچھ ہوا جس سے ہماری ہمت بڑھے گی۔ جذبہ، کوشش اور کامیابی کے لمحات ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہیں۔ ابھی 2 میچ باقی ہیں، آئیے فخر سے کھیلیں اور اچھی یادوں کے ساتھ سیزن کا اختتام کریں۔

6 میچوں میں پانچ شکست:

آئی پی ایل 2025 کا دوسرا مرحلہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے واقعی مشکل تھا۔ ایل ایس جی نے سیزن کے پہلے چھ میچوں میں چار فتوحات درج کی تھیں، لیکن اگلے چھ میچوں میں وہ صرف ایک جیت کر سکی۔ لکھنؤ پچھلے چاروں میچ ہار چکا ہے اور اسے ابھی بھی گجرات ٹائٹنز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھ ایک ایک میچ کھیلنا ہے۔

آئی پی ایل کی تاریخ میں ایل ایس جی پلے آف ریکارڈ:

لکھنؤ سپر جائنٹس نے سال 2022 میں انڈین پریمیئر لیگ میں قدم رکھا۔ 2022 اور 2023 میں لکھنؤ پلے آف میں پہنچا، لیکن دونوں بار اسے ایلیمینیٹر میچ میں شکست ہوئی۔ گزشتہ دو سیزن میں، ایل ایس جی اپنی انتھک کوششوں کے باوجود پلے آف تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی پی ایل 2025 میں لکھنؤ ٹیم کے کپتان رشبھ پنت بری طرح ناکام رہے ہیں، انہوں نے 12 میچوں میں صرف 135 رنز بنائے۔