• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ دینے کے بعد رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کا بڑا بیان

جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ دینے کے بعد رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کا بڑا بیان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 22, 2025 IST     

image
جگدیپ دھنکھر نے بھارت کے نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور سیاست میں ہلچل مچ گئی۔ مانسون اجلاس کے پہلے ہی دن جگدیپ دھنکھر کے استعفیٰ نے اپوزیشن کو حیران کر دیا۔ اب اس پر ادھو ٹھاکرے دھڑے کے رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔سنجے راؤت  نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پردے کے پیچھے بہت کچھ ہو رہا ہے۔ دہلی کی سیاست میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔

جگدیپ دھنکھر  میدان چھوڑنے والے آدمی نہیں ہیں، سنجے راؤت

سنجے راؤت نے کہا کہ نائب صدر جگدیپ دھنکھر کا استعفیٰ کوئی عام واقعہ نہیں ہے۔ جہاں تک میں انہیں جانتا ہوں، وہ میدان چھوڑنے والے آدمی نہیں ہیں۔ وہ لڑنے والے آدمی ہیں۔ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میں نے انہیں کل دیکھا تھا۔ ستمبر میں بہت کچھ ہو جائے گا، بس انتظار کرو اور دیکھتے رہو۔

کیا پردے کے پیچھے کچھ اور ہو رہا ہے؟

وہیں شیو سینا یو بی ٹی ایم ایل اے آنند دوبے نے بھی کچھ ایسا ہی کہا۔ ان کا کہنا ہے کہ مانسون اجلاس کے پہلے ہی دن جس طرح سے ان کا استعفیٰ سامنے آیا ہے اس سے کئی سوالات اٹھتے ہیں۔ کیا یہ واقعی صرف صحت کی وجہ ہے، یا پردے کے پیچھے کچھ اور چل رہا ہے؟ کسی بھی اجلاس سے عین قبل ایک اہم آئینی عہدے پر فائز شخص کا استعفیٰ، خاص طور پر جب ایوان میں بہت سے حساس معاملات پر بحث متوقع ہے، ایک مشکوک صورتحال پیدا کرتی ہے۔
 
 
ساتھ ہی بی جے پی ایم ایل اے رام کدم نے کہا، "نائب صدر نے اپنی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے۔ شاید یہ تاریخ میں پہلی مثال ہے جب کسی شخص نے اتنے بڑے عہدے پر فائز ہونے کے باوجود اپنے طور پر استعفیٰ پیش کیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ میرے جیسے محنتی کارکن کو اس سے یہ سبق ملتا ہے کہ کوئی بھی عہدہ سسٹم کے لیے ہوتا ہے اور اگر ہم صحت یا کسی اور وجہ سے اس نظام کے ساتھ انصاف نہیں کر پاتے تو اس عہدے کو چھوڑ دینا ہی مناسب ہے۔