Thursday, November 20, 2025 | 29, 1447 جمادى الأولى
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • مہاراشٹر:ہندی بولنے پر طالب علم کی پیٹا ئی، خوف میں کی خودکشی

مہاراشٹر:ہندی بولنے پر طالب علم کی پیٹا ئی، خوف میں کی خودکشی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Nov 20, 2025 IST

مہاراشٹر:ہندی بولنے پر طالب علم کی پیٹا ئی، خوف میں کی خودکشی
مہاراشٹر میں ہندی۔مراٹھی زبان کے تنازع نے  ایک 19 سالہ طالب علم کی جان لے لی۔ تھانے ضلع کے کلیان میں ایک طالب علم کو لوکل ٹرین میں ہندی بولنے کی وجہ سے کچھ لوگوں نے بری طرح پیٹا۔ صدمے سے نڈھال ہو کر گھر لوٹنے والے طالب علم نے پھانسی  لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔ یہ دلخراش واقعہ18 نومبر کو تیسگاؤں ناکہ علاقے میں لوکل ٹرین میں پیش آیا۔  طالب علم کا نام ارنو کھیرے تھا جو روزانہ لوکل ٹرین سے کالج آیا جایا کرتا تھا۔
 
پوری واردات کیا ہے؟
 
ارنو ملونڈ کے کیلکر کالج میں بی ایس سی فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔ 18 نومبر کو وہ لوکل ٹرین سے کالج جا رہا تھا۔ ڈومبیولی۔تھانے روٹ پر ٹرین میں دھکّا لگنے پر اس نے ایک مسافر سے ہندی میں کہا، بھائی، آگے ہو جاؤ، دھکّا لگ رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ سن کر وہاں کھڑے کچھ مسافروں نے ارنو کے ہندی بولنے پر اعتراض کیا اور کہا، تمہیں ہندی بولتے شرم نہیں آتی؟ ارنو نے خود کو مراٹھی بتایا، مگر مسافروں نے اسے مارنا شروع کر دیا۔
 
صدمے سے گھر آکر جان دے دی  :
 
مارپیٹ سے خوفزدہ ارنو ملونڈ کی بجائے تھانے میں اتر گیا۔ وہ دوسری ٹرین سے کالج گیا اور تھوڑی دیر بعد گھر واپس لوٹ آیا۔ اس کے والد جیتندر کھیرے نے بتایا کہ ان کا بیٹا گھر آکر بہت گھبرایا ہوا تھا۔ اس نے فون پر بتایا تھا کہ ٹرین میں ہندی بولنے کی وجہ سے اسے پیٹا گیا ہے۔ شام کو جب جیتندر گھر پہنچے تو دروازہ بند تھا۔ پڑوسیوں کی مدد سے دروازہ توڑا تو ارنو کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی تھی۔
 
پولیس نے جانچ شروع کر دی  :
 
کولسیواڑی پولیس نے مقدمہ درج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقامی لوگوں نے ٹرین میں ہوئے مبینہ حملے کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ ریلوے پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر ہندی۔مراٹھی تنازع کو ہوا دے دی ہے۔
 
خودکشی کے خیال پر مدد حاصل کریں  :
 
اگر آپ یا آپ کے جاننے والے کوئی ذہنی تناؤ یا خودکشی کے خیالات سے گزر رہے ہوں تو براہِ کرم سماجی انصاف و بااختیار وزارت کی ہیلپ لائن نمبر 1800-599-0019 یا آسرا این جی او کی ہیلپ لائن 91-22-27546669 پر رابطہ کریں۔اور انکے ذہنی تناؤ کو دور کریں۔