• News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • ملکارجن کھرگے کا دورہ تلنگانہ، 40,000 پارٹی کارکنوں سے کریں گے خطاب

ملکارجن کھرگے کا دورہ تلنگانہ، 40,000 پارٹی کارکنوں سے کریں گے خطاب

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 04, 2025 IST     

image
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے آج تلنگانہ میں 40,000 سے زیادہ گاؤں کی سطح کے پارٹی قائدین کی ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ کھرگے جمعرات کی شام حیدرآباد پہنچے، جہاں ان کا استقبال سی ایم ریونت ریڈی، تلنگانہ میں پارٹی امور کی اے آئی سی سی انچارج میناکشی نٹراجن، ریاستی کانگریس صدر بی مہیش کمار گوڈ اور دیگر قائدین نے آر جی آئی ایرپورٹ پر کیا۔
 
مہیش کمار گوڈ، میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کھرگے ریاستی کانگریس یونٹ کی سیاسی امور کمیٹی اور اس کے عہدیداروں بشمول نائب صدر اور جنرل سکریٹری کی میٹنگوں میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی صدر 'سوشل جسٹس سمائے بھری' کے عنوان سے ایک کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں گاؤں، بلاک اور ضلع کانگریس کمیٹیوں کے صدر، ایم ایل اے، ایم پی، ایم ایل سی اور ریاستی وزراء موجود ہوں گے۔

پارٹی نے جئے باپو، جئے بھیم، جئے سمودھن نامی مہم کامیابی سے چلائی:

گوڈ نے کہا کہ کانگریس نے گزشتہ چھ ماہ سے ریاست میں 'جئے باپو، جئے بھیم، جئے سمویدھان' نامی مہم کامیابی سے چلائی ہے۔ اس کا مقصد مہاتما گاندھی اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے نظریے کی حفاظت کرنا اور آئین پر بی جے پی کے مبینہ حملوں کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔
 
مہیش کمار گوڈ  نے مزید کہا کہ کھرگے کانفرنس کے دوران گاؤں کی سطح کے کانگریس صدور اور دیگر لیڈروں کو اپنا پیغام دیں گے۔ اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی اور کچھ گاؤں کمیٹی کے صدور بھی خطاب کریں گے۔ ریاست کی کانگریس حکومت نے پارٹی کے 'سماجی انصاف' ایجنڈے کے تحت گزشتہ سال ذات کا سروے کرایا تھا۔