• News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمونے ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ کیٹرافیوں کی نقاب کشائی کی

صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمونے ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ کیٹرافیوں کی نقاب کشائی کی

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 04, 2025 IST     

image
صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے (4 جولائی، 2025) راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈیورنڈ کپ ٹورنامنٹ 2025 کی ٹرافیوں کی نقاب کشائی کی۔

 کھیل میں علاقوں،ملکوں کو جوڑنے کی طاقت

اپنے مختصر خطاب میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ کھیل نظم و ضبط، عزم اور ٹیم ورک کو فروغ دیتے ہیں۔ کھیلوں میں لوگوں، علاقوں اور ممالک کو جوڑنے کی ایک منفرد طاقت ہوتی ہے۔ بھارت میں کھیل قومی اتحاد کا ایک مؤثر ذریعہ رہے ہیں۔ جب بھی اولمپکس یا کسی بین الاقوامی مقابلے میں ترنگا لہراتا ہے تو تمام شہری خوشی سے جھوم اٹھتے ہیں۔صدر  جمہوریہ  ہند مرمونے کہا کہ فٹبال لاکھوں دلوں میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ یہ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک جذبہ ہے۔ فٹبال کی خاصیت حکمت عملی، برداشت اور مشترکہ مقصد کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔
 
 
ڈیورنڈ کپ جیسے مقابلے نہ صرف کھیل کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی اگلی نسل کو ترقی کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈیورنڈ کپ کے جذبے کو زندہ رکھنے اور فروغ دینے میں مسلح افواج کے کردار کی بھی تعریف کی۔
 
 

 ڈیورنڈ کپ (Durand Cup) کیا ہے؟

ڈیورنڈ کپ ایشیا کا سب سے پرانا اور دنیا کا تیسرا قدیم ترین فٹبال ٹورنامنٹ ہے۔ اس کی بنیاد 1888 میں رکھی گئی تھی۔ پہلے یہ برطانوی ہندوستانی فوج کے افسران کے درمیان کھیلا جاتا تھا، بعد میں اسے سول اور فوجی ٹیموں کے لیے کھول دیا گیا۔
 

 یہ ٹورنامنٹ کب ہوتا ہے؟

ہر سال اگست سے ستمبر کے درمیان بھارت میں یہ ٹورنامنٹ منعقد ہوتا ہے۔
 

 کونسی ٹیمیں اس میں شرکت کرتی ہیں؟

اس ٹورنامنٹ میں:
انڈین سپر لیگ (ISL) کی ٹیمیں
آئی لیگ کی ٹیمیں
انڈین آرمی، نیوی اور ایئر فورس کی ٹیمیں
دیگر ڈیفنس اور سول کلبز
شامل ہوتے ہیں۔ یعنی یہ ایک ملٹری اور سول کلبز کا مشترکہ مقابلہ ہے، جو اسے خاص بناتا ہے۔
 
 

ڈیورنڈ کپ کی تین ٹرافیاں:

 
ڈیورنڈ کپ کے فاتح کو تین ٹرافیاں دی جاتی ہیں:
ڈیورنڈ کپ ٹرافی
صدر جمہوریہ ہند کی ٹرافی