Friday, February 06, 2026 | 18, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • بنگال ایس آئی آر معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

بنگال ایس آئی آر معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 04, 2026 IST

بنگال ایس آئی آر معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
مغربی بنگال میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی، یعنی ایس آئی آر، سے متعلق معاملے پر آج سپریم کورٹ میں سماعت متوقع ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی آج ذاتی طور پر سپریم کورٹ میں پیش ہوسکتی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ اس معاملے کی سماعت کرے گی۔ درخواستوں میں ایس آئی آر عمل کی آئینی حیثیت اور ریاست میں بڑی تعداد میں ووٹروں کے نام خارج کیے جانے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
 
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ کا چیف الیکشن کمشنر پر طنز 
 
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر متحدہ اپوزیشن ،چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مواخذے کی تحریک لاتی ہے تو ترنمول کانگریس اس کی مکمل حمایت کرے گی۔ ممتا بنرجی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کے ساتھ ملاقات کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے ان کے وفد کی توہین کی۔ اس موقع پر وہ ان خاندانوں کے ساتھ موجود تھیں جو خصوصی نظرثانی فہرست، یعنی ایس آئی آر، سے متاثر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں۔
 
 
ممتا بنرجی نے منگل کے روز اپنے اس دعوے  کودہرایا  کہ چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور الیکشن کمیشن کے دیگر افسران نے انہیں اور ترنمول کانگریس کے وفد کو دھمکیاں دیں۔ ان کا یہ ریمارکس ایک دن بعد آیا جب الیکشن کمیشن نے ان کے الزامات کو واضح طور پر مسترد کر دیا اور 90 منٹ کی میٹنگ کے دوران کسی بھی طرح کے ناروا سلوک کی تردید کی۔ ممتا بنرجی نے بی جے پی  کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ  اگر  ہمت ہے تو وہ سیاسی اور جمہوری طریقے سے لڑیں۔ انہیں الیکشن کمیشن کا غلط استعمال نہیں کرنا چاہئے۔  ممتا بنرجی نے ریاست میں دراندازوں کے معاملے پر بھی مرکزی حکومت کو گھیرا۔