Thursday, September 04, 2025 | 12, 1447 ربيع الأول
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • دربھنگہ میں پی ایم مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والا شخص گرفتار ، کانگریس کے اسٹیج سے نازیبا الفاظ کا کیا گیا استعمال

دربھنگہ میں پی ایم مودی پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے والا شخص گرفتار ، کانگریس کے اسٹیج سے نازیبا الفاظ کا کیا گیا استعمال

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 29, 2025 IST     

image
بہار میں ان دنوں سیاست عروج پر ہے،یہاں راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا جاری ہے۔جس میں  اپوزیشن  جماعت کے کئی اہم قائدین کی بھی شرکت ہوئی اور ہو رہی ہے۔جہاں سے  الیکشن  کمیشن اور حکمراں جماعت کو تفقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔تاہم  اسی دوران جب  یہ ریلی سیتامڑھی سے دربھنگہ پہنچی، اس دوران اسٹیج سے محمد رضوی   نامی  شخص نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم کے خلاف متنازع تبصرہ کیا۔اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا،اب اس معاملے میں محمد رضوی  عرف راجہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈروں نے اس معاملے میں راہل گاندھی کے خلاف  بھی شکایت درج کرائی ہے۔
 
پی ایم مودی پر تبصرہ کرنے والے راجہ کون ہیں؟
 
میڈیا رپورٹس کے مطابق دربھنگہ میں وزیر اعظم نریندر مودی پر تبصرہ کرنے والے شخص کا نام رضوی عرف راجہ بتایا جا رہا ہے۔ وہ سنگھواڑہ کے بھپورا گاؤں میں رہتا ہے۔ ان کے والد کا نام محمد انیس ہے۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد، دربھنگہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ اس شخص کی گرفتاری کے بعد خبر لکھے جانے تک کانگریس کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ جس شخص نے بدسلوکی کی وہ کانگریس میں کسی عہدے پر فائز تھا یا وہ صرف ایک کارکن کے طور پر اسٹیج پر آیا تھا۔ کانگریس کے ردعمل کا انتظار ہے۔
 
کیا ہے پورا معاملہ؟
 
پارٹی کارکن کرشنا سنگھ کلو نے اس معاملے میں راہل گاندھی کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ کہا گیا کہ پی ایم مودی اور ان کی ماں کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔ اس کے بعد بی جے پی لیڈروں نے خبردار کیا کہ وہ راہل گاندھی کے یکم ستمبر کو پٹنہ کے دورے کی اجازت نہیں دیں گے۔اس کے علاوہ اس معاملے پر بہار کے نتیش کمار کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 'نریندر مودی اور ان کی ماں کے خلاف جس طرح سے نا زیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے وہ انتہائی غیر مہذب ہے۔