Sunday, April 19, 2026 | 01 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • تمل ناڈو میں پٹاخہ کارخانے میں بھیانک دھماکہ، 17 افراد ہلاک

تمل ناڈو میں پٹاخہ کارخانے میں بھیانک دھماکہ، 17 افراد ہلاک

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 19, 2026 IST

تمل ناڈو میں پٹاخہ کارخانے میں بھیانک دھماکہ، 17 افراد ہلاک
تمل ناڈو کے ویرودھونگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک پٹاخہ بنانے والے کارخانے میں زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں کم از کم 17 افراد کی جان چلی گئی ہے اور کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوشش کی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ آس پاس کے 10 کلومیٹر تک کے علاقے میں زلزلے جیسے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
 
6 افراد بری طرح جھلسے:
 
یہ حادثہ ویرودھونگر ضلع کے کٹنرپٹی کے قریب واقع 'ونجا فائر ورکس فیکٹری' نامی ایک پرائیویٹ کارخانے میں پیش آیا ہے۔ کارخانے کے 4 کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں اور آس پاس کی یونٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ کم از کم 6 افراد شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں ملبے سے مزید لوگوں کو نکالنے کی کوشش کر رہی ہیں، جس سے خدشہ ہے کہ اموات کا شمار بڑھ سکتا ہے۔
 
وزیر اعلی نے اظہارکا افسوس کیا:
 
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا، 'ویرودھونگر میں کئی افراد کی ہلاکت کی افسوسناک خبر سے گہرا دکھ ہوا ہے۔ جن لوگوں نے اپنی جان گنوائی، ان کے خاندانوں کے ساتھ میری گہری ہمدردی ہے۔ میں نے معزز وزراء سے درخواست کی ہے کہ وہ فوراً واقعے کی جگہ پر پہنچیں، ریسکیو آپریشن میں تیزی لائیں اور اس کی نگرانی کریں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی میں نے ضلعی کلکٹر سے رابطہ کیا اور انہیں تمام ضروری امداد کے ہم آہنگی کے لیے ہدایات جاری کیں۔