اےآئی،آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی (مصنوعی ذہانت ) کی آمد نے دنیا میں ایک نیا انقلاب لایا ہے۔ اے آئی نے کم وقت اور کم مین پاور میں زیادہ پیداور کے ذریعہ کمپنیوں کو نفع بخش بنا رہا ہے۔ وہیں اے آئی کے استعمال سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوتے جا رہےہیں۔ مائیکروسافٹ کمپنی نے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال کو بڑھا کر بہت زیادہ فوائد حاصل کئے ہیں۔ اور ساتھ ہی ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے پر اسے تنقید کا سامنا بھی ہے۔ کمپنی،نے اعلان کیا کہ اس نے AI کے استعمال کے ذریعے ایک سال میں تقریباً 4,285 کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔ اور وہیں 9,100 ملازمین کو فارغ کر رہے ہیں۔
مائیکروسافٹ کے چیف کمرشل آفیسر جوڈسن التھوف کی طرف سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق، کمپنی نے گزشتہ سال AI کے استعمال کے ذریعے $500 ملین (تقریباً 4,285 کروڑ روپے) کی بچت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر کال سینٹر آپریشنز میں AI کے استعمال سے نہ صرف لاگت میں کمی آئی ہے بلکہ صارفین کو بہتر خدمات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
تاہم بچت کے اس اعلان کے پیچھے 9,100 ملازمین کی برطرفی کی خبر ہے۔ یہ کمپنی کے کل ملازمین کا تقریباً 4 فیصد ہے۔ ان برطرفیوں کا Xbox اور گیمنگ ڈویژن کے ملازمین پر بڑا اثر پڑا ہے۔ مائیکروسافٹ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ یہ فیصلہ کمپنی کی تنظیم نو کے حصے کے طور پر لیا گیا ہے۔ یہ چوتھی بار ہے کہ مائیکروسافٹ نے اس سال ملازمتوں میں کمی کی ہے جو تشویشناک ہے۔
ان برطرفیوں کے تناظر میں، مائیکروسافٹ کے ایک ایگزیکٹیو کا ان لوگوں کے لیے مشورہ جو اپنی ملازمتیں کھو چکے ہیں، انتہائی متنازعہ رہا ہے۔ ایکس بکس گیم اسٹوڈیوز کے ایگزیکٹو پروڈیوسر میٹ ٹرن بل نے ایک لنکڈ ان پوسٹ میں مشورہ دیا کہ "اس مشکل وقت میں جذباتی پریشانی کو دور کرنے اور دوبارہ شروع کرنے کو بہتر بنانے کے لیے AI ٹولز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔" نیٹیزنز نے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، "آپ وہ ہیں جنہوں نے نوکریوں کو ختم کیا، اور اب آپ دوبارہ اس تکلیف کو کم کرنے کے لیے اپنی ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہتے ہیں۔"