مس ورلڈ 2025 مقابلہ میں حصہ لینے والی حسینائیں تلنگانہ کے مختلف ثقافتی اور سیاحتی مقامات کا مسلسل دورہ کررہی ہیں۔ اس سلسلہ میں عالمی حسینائوں نے جمعرات شلپارامم ہائی ٹیک سٹی کا دورہ کیا۔ حیدرآباد کا کلچرل ولیج، گلوبل ولیج میں تبدیل ہو گیا۔حسیناوں نے روایتی فن جیسے مٹی کے برتن، ماسک پینٹنگ، اور ٹوکری بُنائی میں اپنا ہاتھ آزمایا۔ مقامی کاریگروں کی رہنمائی میں، حسیناوں نے 10 سے 15 منٹ گزارئے اور انہیں ہندوستان کے قدیم دستکاری سے جوڑنے کی کوشش کی۔ اس موقع پر ان حسیناوں کا روایتی انداز میں استقبال کیا۔
حسیناوں نے سیلف ہیلپ گروپس کی خواتین سے بھی بات چیت کی جن کی روزی روٹی کے اقدامات روایتی دستکاری کے ارد گرد مرکوز تھے۔ انھیں ایک مختصر پریزنٹیشن کے ذریعہ اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح خواتین کی زیر قیادت یہ ادارے نہ صرف ثقافتی ورثے کو محفوظ کر رہی ہیں بلکہ دیہی معیشتوں کو بھی مضبوط کر رہی ہیں۔
تلنگانہ کی وزیر سیتااکا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی حکومت مس ورلڈ مقابلوں کو شاندار طریقہ سے منعقد کررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد تلنگانہ کے سیاحتی شعبہ کو فروغ دیناہے۔ واضح رہے کہ یہ عالمی حسینائیں اس سے قبل ورنگل کے کئی مقامات کے علاوہ حیدرآ باد کے لاڈبازار، چارمینار،چومحلہ پالیس اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کرچکے ہیں۔ عالمی حسیناوں کے ان دوروں کا مقصد تلنگانہ کے سیاحتی مقامات کو دنیا بھر میں اجاگر کرناہے۔
مس ورلڈ کے مقا بلے میں حصہ لینے والی حسیناوں نےحیدرآباد کے علاقہ سرورنگرمیں واقع وکٹوریہ میموریل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عہدیداروں اور یتیم خانہ کے طلبا نے حسیناوں کا شا ندار استقبال کیا۔ اور یتیم بچوں کے ساتھ ڈانس کیا۔ اور انہوں نے وکٹوریہ ہوم تاریخی عمارت کی تعریف بھی کی۔ وکٹوریہ ہوم کو حیدرآباد دکن کے چھٹویں نظام میرمحبوب علی خان بہادر نے 1903 میں تعمیر کیا تھا۔