وجئے واڑہ اے سی بی کورٹ نے اے پی شراب گھوٹالہ کیس میں وائی ایس آر سی پی ایم پی متھن ریڈی کو ریمانڈپر بھیج دیا ہے۔ اس نے متھن ریڈی کو یکم اگست تک ریمانڈ دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حکام نے متھن ریڈی کو راجمندری سنٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔ وائی ایس آر سی پی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد اس اطلاع کے بعد وہاں پہنچ گئی ۔ اس سلسلہ میں پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ۔ انہیں بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے براہ راست ایک گاڑی میں جیل کے اندر لے جایا گیا۔
ایس آئی ٹی اب تک گرفتار ملزمین کو یکم اگست کو عدالت میں پیش کرے گی۔ جج نے شراب کیس میں دونوں فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد یہ فیصلہ لیا۔ ایس آئی ٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ کوٹیشور راؤ نے دلائل پیش کیے جبکہ سینئر ایڈوکیٹ ناگرجن ریڈی نے متھن ریڈی کی جانب سے دلائل پیش کیے۔واضح رہے کہ ابتدائی طبی معائنے کے بعد متھن ریڈی کو وجئے واڑہ اے سی بی کور میں پیش کیاگیاتھا۔
وہیں اے پی شراب گھوٹالے کے معاملے میں ایس آئی ٹی کے عہدیداروں نے اپنی تحقیقات میں تیزی پیدا کردی ہے۔ اس کی جانب سے ایک کے بعد ایک مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیاجارہاہے۔ اس معاملے میں تازہ ترین واقعہ وائی ایس آر سی پی ایم پی متھن ریڈی کی گرفتاری ہے۔ عدالت کی جانب سے ریمانڈ کے بعد پولیس نے انہیں راجمندری سنٹرل جیل منتقل کر دیا ہے۔دوسری طرف ٹی ڈی پی ایم ایل اے جیوتولا نہرو نے سنسنی خیز تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائی ایس آر سی پی کے سربراہ جگن کو اس معاملے میں جلد ہی گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ متھن کے معاملے میں قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی وجئے سائی ریڈی کو اس وقت بے نقاب کیا گیا جب 3500 کروڑ روپئے کے شراب گھوٹالہ میں ان کے حصص کا انکشاف نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ وہ حکومت سے کہیں گے کہ وہ ہر اس شخص کی تحقیقات کرے جس نے کابینہ کے اجلاس میں شراب کی پالیسی کو منظوری دی تھی۔