- اداکارہ مرونال ٹھاکرکا محبت کا رشتہ ٹوٹنے پر ردعمل
- انکشاف ہوا کہ اس نے مجھ سے اس لیے رشتہ توڑ لیا
- کیونکہ اسے میری جارحیت اور میری اداکاری پسند نہیں تھی
- بریک اپ پر غمزدہ نہیں تھی، لیکن صرف اس کے لیے افسوس
- دھنوش اور شریاس ایرکے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پرکیا اظہارخیال
اداکارہ مرونال ٹھاکر، نے بالی ووڈ کےساتھ ساتھ تلگو اور دیگر کئی زبانوں میں پہچان بنائی ہے۔مرونل، جو اس وقت اپنی نئی فلم 'دو دیوانے سحر میں' کے پروموشن میں مصروف ہیں، اس موقع پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اہم انکشاف کیا ہے۔
ماضی کی محبت کوکیا انکشاف
مرونال نے اپنے بارے میں حالیہ ڈیٹنگ افواہوں اور ایک مرد کے ساتھ اپنے ماضی کے پیار کے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ اداکار دھنوش اور کرکٹر شریاس ایر سے ڈیٹنگ کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا، "جب میں ایسی افواہیں سنتی ہوں تو میں ہنستی ہوں۔ میں انہیں مفت پبلسٹی اسٹنٹ کے طور پر دیکھتی ہوں۔"
مرونال کواپنی پرانی محبت بھی یاد آئی
مرونال کواپنی پرانی محبت بھی یاد آئی۔ انھوں نے کہا کہ میں بہت جارحانہ ہوں اور وہ میرے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ اسے بھی میری اداکاری پسند نہیں تھی۔ اسی وجہ سے ہمارا رشتہ ٹوٹ گیا۔ تاہم، انھوں نے کہا کہ اسے بریک اپ سے کوئی تکلیف نہیں ہوئی، لیکن اس کے سوچنے کے انداز پر بھی افسوس ہوا۔ انہوں نے واضح کیا۔"اگر آپ ایسے شخص کے ساتھ رہیں گے جو اس طرح کے خیالات رکھتا ہے، تو آپ کے بچے بھی مستقبل میں اسی جذبات کے ساتھ پروان چڑھیں گے۔ مجھے یہ پسند نہیں ہے،"
دو،دیوانے سحرمیں نئی فلم
دو،دیوانے سحر میں ،ایک ہندی رومانوی ڈرامہ فلم ہے جسے ابھیروچی چند نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری روی ادیاوار نے کی ہے۔ اس فلم کو سنجے لیلا بھنسالی،پریرنا سنگھ، امیش کمار بنسل، اور بھارت کمار رنگا نے زی اسٹوڈیوز، رینکارپ میڈیا اور بھنسالی پروڈکشنز کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں سدھانت چترویدی اور مرونال ٹھاکر نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ فلم 20 فروری 2026 کو تھیٹر میں ریلیز ہونے والی ہے۔