Wednesday, April 15, 2026 | 26 شوال 1447
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • آر سی بی کے باؤلرز کا شاندار مظاہرہ، لکھنؤ 146 رنز پر ڈھیر

آر سی بی کے باؤلرز کا شاندار مظاہرہ، لکھنؤ 146 رنز پر ڈھیر

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Apr 15, 2026 IST

آر سی بی کے باؤلرز کا شاندار مظاہرہ، لکھنؤ 146 رنز پر ڈھیر
بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے باؤلرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لکھنؤ سپر جائنٹس کو صرف 146 رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ نوجوان تیز گیند باز راسخ سلام ڈار (4/24) اور تجربہ کار بھونیشور کمار (3/27) نے لکھنؤ کی بیٹنگ کو کنٹرول کیا ،  اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 146 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

 آر سی بی نے جیتا ٹاس

ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ آر سی بی کے حق میں بہترین ثابت ہوا، جہاں ان کے باؤلرز نے ابتدا ہی سے حریف ٹیم پر دباؤ بنا دیا۔ لکھنؤ کی بیٹنگ لائن کسی بھی مرحلے پر سنبھل نہ سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

 جموں وکشمیر کے باؤلر نے مچائی تباہی 

نوجوان فاسٹ باؤلر راسخ سلام ڈار نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں اور کیریئر کی بہترین کارکردگی پیش کی، جبکہ تجربہ کار باؤلر بھونیشور کمار نے بھی 3 اہم وکٹیں لے کر حریف ٹیم کی کمر توڑ دی۔

لکھنؤ کی بیٹنگ لائن کو کیا تباہ 

لکھنؤ کی ٹیم کسی بھی مرحلے پر سنبھل نہیں سکی۔ کپتان رشبھ پنت (1) اور نکولس پورن (1) جیسے اہم بلے باز واحد ہندسے تک محدود ہو کر پویلین پہنچ گئے۔ مچل مارش (40) نے ایک طرف وکٹیں گرنے کے باوجود کچھ دیر مقابلہ کیا۔ آخر میں آیوش بدونی (38) اور مکل چودھری (39) نے تیز کھیلتے ہوئے ٹیم کو باعزت اسکور دینے کی کوشش کی۔ تاہم انہیں باقی بلے بازوں سے کوئی تعاون نہیں ملا۔

آر سی بی کی  کفایتی باؤلنگ

آر سی بی کے دیگر باؤلرز میں جوش ہیزل ووڈ نے کفایتی باؤلنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ حاصل کی، جبکہ کرونال پانڈیا نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مجموعی طور پر باؤلرز کی اجتماعی کارکردگی نے لکھنؤ کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔اب رائل چیلنجرز بنگلور کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف ملا ہے۔
 
  آرسی بی کی ٹیم نے 147 رنز کا پیچھا کرتے ہوئے اپنی  پہلی وکٹ 9 رنز پر گنواں دی۔ تادم تحریرآرسی بی 6اوورمیں 60 بنا کر کھیل رہی ہے۔