بہار: سیاست میں دلچسپی ہے تو کانگریس پارٹی سے جڑنے کا بہترین موقع ہے۔ بہار کانگریس نے ترجمان، میڈیا پینلسٹ، ریسرچر اور پبلسٹی شعبے کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کی جانب سے قومی سطح پر جاری پروگرام نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ’مُکھر آواز‘ کے کامیاب انعقاد کے لیے بہار میں ایک ریاستی کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
بہار پردیش کانگریس صدر نے کہا کہ یہ نوجوانوں اور پروفیشنلز کے لیے پارٹی سے جڑنے کا ایک سنہرا موقع ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ضلع، ریاست اور قومی سطح پر ترجمان، میڈیا پینلسٹ اور ریسرچرز کے طور پر شفاف طریقے سے براہِ راست شمولیت کا موقع دیا جائے گا۔ انتخابی عمل سے قبل گوگل ڈاک کے ذریعے فارم جمع کرنا ہوگا، اسی بنیاد پر امیدوار انتخابی عمل میں شامل ہوں گے۔ کانگریس پارٹی تنظیم کو بلاک سے لے کر ریاستی سطح تک مضبوط بنانے میں مصروف ہے اور اسی سلسلے میں یہ عمل میڈیا کمیونیکیشن اور پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے تحت چلایا جا رہا ہے۔
پورے بہار میں ہوگا ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد
31 رکنی یہ کمیٹی پورے ریاست بہار میں ٹیلنٹ ہنٹ مقابلوں کا انعقاد کرے گی۔ اس کے ذریعے پارٹی قومی اور ریاستی سطح پر ترجمان، میڈیا پینلسٹ، ریسرچر اور پبلسٹی شعبے کے لیے افراد کا انتخاب کرے گی۔ یہ کمیٹی پارٹی کے قومی ترجمان ابھیہ دوبے کی ہدایات کے تحت کام کرے گی۔پارٹی نے اس مقصد کے لیے پردیش لیڈر اسِت ناتھ تیواری کو ریاستی کنوینر، راجیو مہتا کو شریک کنوینر اور پردیش سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین سوربھ کمار سنہا کو سوشل میڈیا انچارج مقرر کیا ہے۔
کمیٹی میں پارٹی کے تمام ذیلی اور الحاقی تنظیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ ایس سی، ایس ٹی ڈپارٹمنٹ سے لالو سدا، مہیلا کانگریس سے وِنیتا بھگت، اقلیتی کانگریس سے دولت امام، یوتھ کانگریس سے کرن پاسوان اور طلبہ تنظیم این ایس یو آئی سے پردیش صدر سورج سنگھ یادو کو نمائندہ بنایا گیا ہے۔ پارٹی کے پردیش صدر راجیش کمار رام کی جانب سے تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں ضلع سطح پر مقابلوں کے انعقاد کے لیے نو علاقائی رابطہ کار بھی مقرر کیے گئے ہیں، جو متعلقہ ضلع صدور کے ساتھ تال میل قائم کر کے پروگرام منعقد کریں گے۔