Thursday, February 05, 2026 | 17, 1447 شعبان
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • اتر پردیش میں چائنیز مانجھےسے ہونے والی موت پر قتل کا مقدمہ ہوگادرج

اتر پردیش میں چائنیز مانجھےسے ہونے والی موت پر قتل کا مقدمہ ہوگادرج

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Feb 05, 2026 IST

 اتر پردیش میں چائنیز مانجھےسے ہونے والی موت پر قتل کا مقدمہ  ہوگادرج
اتر پردیش میں چائنیز مانجھے(چائنیز کائٹ سٹرنگ) سے راہگیروں کی ہونے والی اموات پر  سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے حادثات میں قتل کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
 
پچھلے دنوں لکھنؤ میں ایک 33 سالہ نوجوان کی موت کے بعد یوگی نے جمعرات کو پولیس افسران اور دیگر حکام کو بلایا تھا۔ انہوں نے فوری طور پر چائنیز مانجھےپر پابندی لگانے اور ضلع وار چھاپہ مار کرنے کے احکامات دیے ہیں۔
 
 یوگی کا حکم: چائنیز مانجھا کیسے فروخت ہو رہا ہے؟
 
یوگی نے پولیس افسران سے پوچھا کہ چائنیز مانجھےپر پابندی کے باوجود یہ کھلے بازاروں میں کیسے فروخت ہو رہا ہے۔ انہوں نے اس پر فوری روک لگانے کا حکم دیا ہے۔ ساتھ ہی، پولیس کومانجھابیچنے والے غیر قانونی نیٹ ورک کا پتہ لگانے، مجرموں کو جیل بھیجنے اور مانجھےسے کسی کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چائنیز مانجھےکا استعمال بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا، پولیس فوری طور پر سخت مہم چلائے۔
 
 اتر پردیش میں ایک سال میں کئی لوگوں کی جانیں گئیں:
 
اتر پردیش میں گزشتہ سال چائنیز مانجھےکی زد میں آکر کئی لوگوں کی جانیں گئی تھیں۔ حالیہ واقعات کی بات کریں تو بدھ کو لکھنؤ کے حیدر گنج اوور برج پر طبی نمائندے محمد شعیب کی موت ہو گئی تھی۔ جونپور میں ڈاکٹر سمیر ہاشمی، شاہجہاں پور میں روی شرما اور کانسٹیبل شہرُخ حسن، علی گڑھ میں سلمان اور گورکھ پور میں امیت گپتا کی جانیں گئی تھیں۔ تمام لوگوں کی سڑک پر گاڑی چلاتے ہوئے گردن چائنیز مانجھےمیں پھنس گئی تھی۔
 
 چائنیز مانجھا بہت خطرناک ہے، کیسے بچیں؟
 
چائنیز مانجھا کو پلاسٹک یا سنتھیٹک مانجھابھی کہا جاتا ہے۔ یہ روایتی کاٹن مانجھے کے مقابلے میں بہت تیز اور خطرناک ہوتا ہے۔ یہ نائلون، پالئیسٹر یا دیگر سنتھیٹک پلاسٹک سے بنتا ہے۔ یہ مانجھااتنا باریک ہوتا ہے کہ آنکھوں سے نظر نہیں آتا۔لیکن انکی زد میں آکر لوگ شدید زخمی ہو سکتے ہیں،یہاں تک کہ جان بھی جا سکتی ہے۔