• News
  • »
  • جموں وکشمیر
  • »
  • ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے دہلی میں این سی کا احتجاج: میر واعظ، مفتی اعظم اور دیگرمدعو

ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے دہلی میں این سی کا احتجاج: میر واعظ، مفتی اعظم اور دیگرمدعو

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 09, 2026 IST

 ریاستی درجہ کی بحالی کیلئے دہلی میں این سی کا احتجاج: میر واعظ، مفتی اعظم اور دیگرمدعو
جموں وکشمیر کی حکمراں نیشنل کانفرنس نے ریاستی درجہ کی بحالی کےلئے سیاسی پارٹیوں انڈیا بلاک  کےساتھ ساتھ مذہبی لیڈروں اورتنظیموں کو بھی  جنتر منتر  پر احتجاج  میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جمعرات کو کہا کہ پارٹی نے کشمیر کے میر واعظ عمر فاروق کو نئی دہلی میں اپنے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے تاکہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے پر زور دیا جا سکے۔میرواعظ کو ان کی حیثیت میں متعدد مذہبی تنظیموں کی ایک چھتری تنظیم متحدہ مجلس علماء کے سربراہ کی حیثیت سے مدعو کیا گیا ہے۔جماعت نے کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کو بھی مدعو کیا ہے۔ تاہم پارٹی نے خاص طور پر باغی رکن اسمبلی آغا روح اللہ مہدی کو دعوت نامے کی فہرست سے خارج کر دیا ہے۔

 احتجاج میں شرکت کےلئے دعوت نامے روانہ 

پارٹی کے چیف ترجمان تنویر صادق نے کہا، "سیاسی جماعتوں کے علاوہ، نیشنل کانفرنس نے میرواعظ صاحب کو مدعو کیا ہے، جو متحدہ مجلس علماء کے سربراہ ہیں، اور کشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔"انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں بشمول بی جے پی کو احتجاج میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے۔ زیادہ تر دعوت نامے بھیجے جا چکے ہیں جبکہ دیگر پر کاروائی جاری ہے۔

مانسون اجلاس کےپہلے دن احتجاج 

صادق نے کہا کہ ہم نے جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر کے ساتھ ساتھ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی محبوبہ مفتی اور اپنی پارٹی کے الطاف بخاری سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو بھی مدعو کیا ہے۔نیشنل کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 20 جولائی کو پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن دہلی کے جنتر منتر پر دھرنا دے گی، تاکہ مرکز کو جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا وعدہ یاد دلایا جا سکے۔

 احتجاج سے ریاستی درجہ بحال ہونے پر این سی کا استقبال کرنے الطاف بخاری کا اعلان

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے آج کہا کہ ’’اگر جنتر منتر پر احتجاج کرنے سے ریاستی درجہ بحال ہوتا ہے، تو میں نیشنل کانفرنس کے رہنماؤں کا لکھن پور میں استقبال کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘‘ سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بخاری نے مزید کہا کہ بہتر ہوتا اگر نیشنل کانفرنس دعوت نامے تقسیم کرنے سے پہلے مشورے کا راستہ اختیار کرتی۔ اس کے علاوہ، بخاری نے متنازع کتاب کے معاملے میں ملازمین کی معطلی کی بھی مذمت کی۔

20جولائی کو جنتر منتر پر سی جےپی کا بھی احتجاج

جمعرات کی صبح جاری کردہ ایک بیان میں، سی جےپی نے کہا کہ 20 جولائی کو اس کا پارلیمنٹ مارچ جنتر منتر سے ماہر تعلیم اور ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کے ساتھ شروع ہوگا، جو 28 جون سے غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال پر ہیں۔

مارچ میں شامل ہونے طلبا سے اپیل 

CJP نے ملک بھر سے طلباء، والدین اور شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان طلباء کے لیے انصاف کے حصول کے لیے مارچ میں شامل ہوں جنہوں نے مبینہ طور پر NEET-UG کے امتحان کو بے ضابطگیوں پر منسوخ کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا۔بدھ کی رات ایک ایکس پوسٹ میں، وانگچک نے ملک بھر کے لوگوں سے مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو اٹھانے کے لیے پارلیمنٹ مناسب فورم ہے۔

 پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا پہلا دن اور ایک ہی دن میں دو احتجاج  ایک ہی مقام پرکیا ہو پائیں گے یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔