نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) نے بہار سے راجیہ سبھا کی پانچ سیٹوں کے لیے ہوئے انتخابات میں کلین سویپ کیا ہے۔ حکمراں جماعت کے تمام امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ راجیہ الیکشن کے نتائج نے اپوزیشن مہاگٹھ بندھن کو جھٹکا دیا۔
نتیش کمار، نتین نبین سمیت تمام امیدوار کامیاب
این ڈی اے نے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر نتیش کمار، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ نتن نبین، مرکزی وزیر رام ناتھ ٹھاکر، راشٹریہ لوک مورچہ کے سربراہ اوپیندر کشواہا، اور بی جے پی کے امیدوار شیویش رام کو میدان میں اتارا تھا۔ پانچوں امیدواروں نے اپنی اپنی نشستیں جیت لیں۔
این ڈی اے کےحق میں 202ووٹ
بہار قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ کے دوران این ڈی اے کے 202 ایم ایل ایز نے ووٹ ڈالا، جب کہ مہاگٹھ بندھن کے 37 ایم ایل ایز نے پولنگ میں حصہ لیا۔
کانگریس اور آرجے ڈی رکن نے ووٹ نہیں کیا
اپوزیشن کی جانب سے، انڈین نیشنل کانگریس کے ایم ایل اے منوج بسواس، سریندر کشواہا اور منوہر پرساد سنگھ، راشٹریہ جنتا دل کے ایم ایل اے فیصل رحمان کے ساتھ ووٹنگ کے دوران غیر حاضر رہے۔
کانگریس نے لگایا بی جےپی پر سنگین الزام
بہار کانگریس کے صدر راجیش رام نے کانگریس کے تین ایم ایل ایز کی گمشدگی کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے ان کے ارکان اسمبلی کو اغوا کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں ہونے کے باوجود یہ تینوں ایم ایل اے 13 مارچ سے مسلسل رابطے میں تھے۔
کس نے کتنے ووٹ لئے
پہلی ترجیح کی بنیاد پر نتیش کمار، نتن نبین، رام ناتھ ٹھاکر، اور اپیندر کشواہا نے جیت حاصل کی، جبکہ ووٹوں کی دوسری ترجیح میں شیویش رام نے اپنی جیت حاصل کی۔اس دوران مہاگٹھ بندھن کے امیدوار اے ڈی سنگھ کو 38 ووٹ ملے۔دوسرے ترجیحی راؤنڈ میں، شیویش رام نے اضافی ووٹ حاصل کیے، تمام این ڈی اے امیدواروں کی جیت کو یقینی بنایا۔
ایم آئی ایم نےمہا گٹھ بندھن کےامیدوار کو کیا ووٹ ؟
بہار قانون ساز اسمبلی کی 243 نشستیں ہیں، اور راجیہ سبھا کی پانچ نشستوں کو پُر کرنے کے لیے انتخاب کرایا گیا تھا۔اگرچہ چھ امیدوار میدان میں تھے، لیکن اسمبلی میں این ڈی اے کی مضبوط عددی طاقت نے نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔حکمران اتحاد کو فی الحال تقریباً 202 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے، جب کہ مہاگٹھ بندھن کے پاس 35 ایم ایل اے ہیں، جس سے این ڈی اے کو واضح فائدہ حاصل ہے۔ 35 مہا گٹھ بندھن اور 5 ایم آئی ایم کے امیدوار مل کر 40 ایم ایل اے کی اپوزیشن امیدوار کو حمایت حاصل تھی۔ لیکن کانگریس کےتین اور آر جے ڈی کے ایک ایم ایل اے نے ووٹ نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے این ڈی اے امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی۔ مہاگٹھ بندھن کے امیدوار اے ڈی سنگھ کو صرف 38 ووٹ ملے۔
این ڈی اے حلقوں میں خوشی کی لہر
جیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمرت چودھری نے نتن نبین کو مبارکباد دی۔ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ نبین کی قیادت، تنظیمی صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے نے پارٹی اور معاشرے کو مسلسل تقویت بخشی ہے۔چودھری نے یقین ظاہر کیا کہ راجیہ سبھا میں نبین کا کردار بہار کی ترقی سے متعلق مسائل کو نئی رفتار اور سمت دینے میں مدد کرے گا۔
کانگریس اور آر جے ڈی کے ایم ایل اے نے خود ووٹ ڈالنے سے انکار کیا
راجیہ سبھا انتخابات پر بات کرتے ہوئے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا نے کہا، "آج آر جے ڈی اور کانگریس کا حقیقی طرز عمل سامنے آ گیا ہے۔ ان کے اپنے ہی ایم ایل اے نے ووٹ ڈالنے سے انکار کر دیا۔ پہلے تو عوام نے انہیں ووٹ دینے سے انکار کیا۔"