یا رب عطا ہو مجھ کو محبت حضور کی
مجھ کو نصیب سے ملے نسبت حضور کی
یادِ نبی میں' میں جو گزاروں گی زندگی
مجھ کو نصیب ہوگی شفاعت حضور کی
سنت کی پیروی میں کٹے زندگی میری
رہبر ہو عمر بھر میری سنت حضور کی
میں چاہتی ہوں مجھ پہ کرم ہو حضور کا
سایہ فِگن سدا رہے شفقت حضور کی
قرآن روز پڑھتی ہوں یا رب ہے التجا
تیرا کرم ہو اور عنایت حضور کی
موت آئے تآج کو تو مدینے میں آئے یوں
سجدے میں سر ہو آنکھوں میں صورت حضور کی
تجمل تآج فاطمہ، حیدرآباد ،انڈیا