• News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • فلم 'اوم' میں نصیرالدین شاہ کی انٹری، دھنش اور مموٹی کے ساتھ نظر آئیں گے

فلم 'اوم' میں نصیرالدین شاہ کی انٹری، دھنش اور مموٹی کے ساتھ نظر آئیں گے

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Afreen Begum | Last Updated: Jul 09, 2026 IST

فلم 'اوم' میں نصیرالدین شاہ کی انٹری، دھنش اور مموٹی کے ساتھ نظر آئیں گے
 
 
 
فلم کے ہدایت کار(Director)راج کمار پیریاسامی(Periasamy)کی آنے والی فلم "اوم (OM)" میں اب بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیرالدین شاہ بھی شامل ہو گئے ہیں۔ فلم کے پروڈیوسرز نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کا خیر مقدم کیا اور بتایا کہ وہ اس بڑے منصوبے کا حصہ بن گئے ہیں۔
 
فلم میں جنوبی بھارت کے مشہور اداکار دھنش اور ملیالم سپر اسٹار مموٹی(Mammootty) پہلے ہی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اب نصیرالدین شاہ کی شمولیت کے بعد فلم کی کاسٹ مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
 
 
دھنش کے پروڈکشن ہاؤس ونڈربار فلمز (Wunderbar Films) نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "فلم 'اوم' کی دنیا میں ایک معروف اداکار، نصیرالدین شاہ ہمارے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ یہ فلم 16 اکتوبر 2026 کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
 
فلم کے عنوان کے ساتھ "چیپٹرون(Chapter 1)" بھی لکھا گیا ہے، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ مستقبل میں اس فلم کا دوسرا حصہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔
 
 
چند روز پہلے فلم کا ٹائٹل ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا، جس سے کہانی کی ایک جھلک سامنے آئی۔ ٹیزر کے مطابق فلم کی کہانی ان لوگوں کے گرد گھومتی ہے جو سرخ صندل (Red Sandalwood) کی لکڑی کاٹ کر اپنی روزی کماتے ہیں۔
 
 
فلم میں دھنش ایک لکڑہارا بنے ہیں۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس غیر قانونی طور پر سرخ صندل کاٹنے والے مزدوروں کو گرفتار کرتی ہے، لیکن اسی دوران دھنش ان کی مدد کے لیے سامنے آتے ہیں، جس کے بعد کہانی میں دلچسپ موڑ آتا ہے۔
 
 
فلم کے پروڈیوسر سریاس (Sreyas)نے بتایا کہ "اوم" دھنش کے کیریئر کی سب سے زیادہ بجٹ والی فلموں میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فلم میں شائقین کو دھنش کا وہ انداز دوبارہ دیکھنے کو ملے گا جسے لوگ ہمیشہ پسند کرتے آئے ہیں۔
 
 
فلم میں سائی پلاوی اور سری لیلا مرکزی اداکارؤں کے طور پر نظر آئیں گی۔ فلم کی موسیقی سائی ابھیانکر(Abhyankkar) نے ترتیب دی ہے، جبکہ ایزل آراسو(Ezhil Arasu) نے سنیماٹوگرافی، کالائیوانن (Kalaivanan) آر نے ایڈیٹنگ اور کاویہ سری رام نے ملبوسات کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔
 
 
اس سے پہلے فلم کے پروڈیوسرز نے مموٹی کی شمولیت کا بھی شاندار انداز میں اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب مموٹی کسی فلم کا انتخاب کرتے ہیں تو وہ فلم خاص بن جاتی ہے۔
 
 
حال ہی میں آر۔ٹیک اسٹوڈیو (R Tech Studio) نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ ونڈربار فلمز کے ساتھ مل کر اس فلم کو پروڈیوس کرے گا۔ فلم سے شائقین کو کافی توقعات وابستہ ہیں اور اسے 2026 کی بڑی فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔