Friday, May 23, 2025 | 25, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • نیشنل ہیرالڈ معاملہ: ای ڈی کا دعوی،سونیا اور راہل گاندھی نے جرم سے 142 کروڑ روپے کمائے

نیشنل ہیرالڈ معاملہ: ای ڈی کا دعوی،سونیا اور راہل گاندھی نے جرم سے 142 کروڑ روپے کمائے

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 21, 2025 IST     

image
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)، جو نیشنل ہیرالڈ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بدھ کو راؤس ایونیو کورٹ کو بتایا کہ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی نے نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طور پر 142 کروڑ روپے کمائے اور استعمال کئے۔ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو، ای ڈی کی طرف سے پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ ملزمان نومبر 2023 میں اخبار کی جائیدادوں کو ضبط کیے جانے تک جرم کی آمدنی سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔
 

ای ڈی نے کیا موقف رکھا؟

ایس وی راجو نے خصوصی جج وشال گوگنے کو بتایا کہ جرائم کی آمدنی میں نہ صرف طے شدہ جرائم سے حاصل کی گئی جائیدادیں شامل ہیں بلکہ جرائم کی آمدنی سے متعلق کئی دیگر مجرمانہ سرگرمیاں بھی ہیں۔یہ الزام لگایا گیا  کہ ملزمان نے نہ صرف "جرائم کی آمدنی" حاصل کرتے ہوئے بلکہ اپنے پاس رکھتے ہوئے بھی منی لانڈرنگ کی۔ای ڈی نے کہا کہ سونیا اور راہل سمیت دیگر کے خلاف جرم میں منی لانڈرنگ کا 'اول چہرہ' بنتاہے۔
 

عدالت نے کیا کہا؟

عدالت نے ای ڈی کو بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کو بھی اس کیس میں چارج شیٹ کی ایک کاپی فراہم کرنے کی ہدایت دی، جن کی ذاتی شکایت کی بنیاد پر ای ڈی نے موجودہ کیس درج کیا تھا۔ ای ڈی نے 15 اپریل کو چارج شیٹ داخل کی تھی۔
 

ای ڈی کا کیا الزام ہے؟

ای ڈی نے چارج شیٹ میں سونیا اور راہل کے ساتھ سیم پترودا اور سمن دوبے کو ملزم بنایا ہے۔ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ سونیا اور راہل نے نیشنل ہیرالڈ کے پبلشر ایسوسی ایٹڈ جرنلس لمیٹڈ (اے جے ایل) کے 2,000 کروڑ روپے کے اثاثوں کو "ہتھیانے" کے لیے مجرمانہ سازش کی ۔اس کے لیے انہوں نے AJL کے 99 فیصد حصص 50 لاکھ روپے میں ینگ انڈین نام کی ایک نجی کمپنی کو منتقل کر دیے۔
 

نیشنل ہیرالڈ کیس کیا ہے؟

2013 میں، بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی نے ایک عرضی  دائر کی تھی جس میں راہل اور سونیا پر نیشنل ہیرالڈ اخبار چلانے والی کمپنی ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ (اے جے ایل) کے حصول میں دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا تھا۔انہوں نے الزام لگایا کہ اسے ینگ انڈیا لمیٹڈ (YIL) کے ذریعے غیر قانونی طور پر حاصل کیا گیا اور اس کے ذریعے کانگریس لیڈروں نے 2,000 کروڑ روپے کے اثاثوں پر قبضہ کیا تھا۔سونیا اور راہول کے YIL میں 38-38 فیصد شیئرز ہیں۔ اس معاملے میں سونیا اور راہل سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔