Friday, May 23, 2025 | 25, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • اسٹار جیولین پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے پہلی بار 90 میٹر کی تھرو کی

اسٹار جیولین پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے پہلی بار 90 میٹر کی تھرو کی

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: May 17, 2025 IST     

image
دوحہ: بھارت کے اسٹار جیولن پھینکنے والے نیرج چوپڑا نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ اس نے وہ کر دکھایا جو آج تک ہندوستان میں کوئی نہیں کر سکا۔ نیرج نے یہ سنگ میل قطر کی راجدھانی دوحہ میں حاصل کیا ہے جہاں انہوں نے دوحہ ڈائمنڈ لیگ میٹ میں اپنے کیریئر کی بہترین تھرو کر کے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
 

نیرج چوپڑا نے کیرئیر کی بہترین تھرو پھینک کر تاریخ رقم کی:

نیرج نے 90 میٹر کا ہندسہ عبور کرکے چاروں طرف اپنا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے جمعہ کی رات دیر گئے یہ کارنامہ انجام دیا جہاں انہوں نے باوقار ڈائمنڈ لیگ میٹ کے دوحہ ٹانگ میں 90.23 میٹر کا جیولن پھینکا۔ نیرج نے اپنے کیریئر میں پہلی بار 90 میٹر نیزہ پھینکا ہے۔بتا دیں کہ اولمپک میڈلسٹ نے پہلے تھرو میں 88.44 میٹر پھینک کر شاندار آغاز کیا۔ اس تھرو کے ساتھ، اس نے 85.5 میٹر کے قابلیت کا نشان عبور کیا اور ٹوکیو میں عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھی جگہ حاصل کی۔ اگرچہ ان کی دوسری کوشش فاؤل تھی لیکن اس نے اپنی تیسری کوشش میں 90.23 میٹر کا زبردست تھرو درج کیا۔
 
ہندوستانی جیولن تھرو اسٹار فتح کی طرف بڑھ رہا تھا کیونکہ دیگر مد مقابل میں سے کوئی بھی 90 میٹرتک  کی رسائی کے قابل نہیں تھا  ۔ لیکن جرمن اسٹار جولین ویبر نے اپنی آخری کوشش میں اپنا بہترین مظاہرہ کیا اور 91.06 میٹر کا تھرو ریکارڈ کیا۔ ویبر نے اپنی آخری کوشش میں نیرج سے جیت چھین لی۔ 2025 دوہا ڈائمنڈ لیگ میں اپنے متاثر کن تھرو سے پہلے نیرج کے پاس 89.94 میٹر کا ذاتی بہترین تھا۔ جو اس نے دو سال قبل سٹاک ہوم ڈائمنڈ لیگ کے دوران حاصل کیا تھا۔
 

نیرج 90 کا ہندسہ پار  کرنے والے تیسرے ایشیائی :

نیرج، 90.23 میٹر پر نیزہ  پھینکنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں۔ ساتھ ہی تیسرے ایشیائی کھلاڑی  بھی جنہوں نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔اولمپک چیمپئن پاکستان کے ارشد ندیم (92.97 میٹر) اور چائنیز تائپے کے چاؤ-سن چینگ (91.36 میٹر)دو مختلف ایشیائی ہیں۔جنہوں نے 90 میٹر کی نشان کو پار کیا ہے۔اگر ہم دنیا کی بات کریں تو وہ 90 میٹر تک جیولن پھینکنے والے دنیا کے 25ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کی اس خاص کامیابی نے تمام ہندوستانیوں کے سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
 

نئے کوچ کے ساتھ مل کر ایک خاص مقام حاصل کیا:

آپ کو بتاتے چلیں کہ دو بار اولمپک میڈل جیتنے والے اس 27 سالہ جیولین پھینکنے والے نے مقابلے میں تیسری کوشش میں یہ مقام حاصل کیا۔ اس نے تیسری کوشش میں اپنا جیولن 90.23 میٹر تک پھینکا۔ اس کے ساتھ ہی نیرج اپنے موجودہ کوچ جان زیلیزنی جمہوریہ چیک کے تحت جیولین پھینکنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے جنہوں نے 90 میٹر سے زیادہ کوششیں درج کیے تھے۔ بطور کوچ اور کھلاڑی اس جوڑی کا یہ پہلا ایونٹ ہے۔