ہر سال لاکھوں بچے مقررہ وقت سے پہلے پیدا ہوتے ہیں، اور ان کے ابتدائی گھنٹے ان کے مستقبل کا تعین کرتے ہیں۔ ان لمحات کو "Golden Hour" کہا جاتا ہے، کیونکہ صحیح علاج اور دیکھ بھال ایک کمزور سانس کو مضبوط زندگی میں بدل سکتی ہے۔
پری میچور بچے کیا ہیں اور کیوں اہم ہیں؟
پری میچور بچے وہ ہوتے ہیں جو مقررہ 37 ہفتوں سے پہلے پیدا ہوتے ہیں۔ بھارت میں ہر سال لاکھوں بچے قبل از وقت پیدا ہوتے ہیں، اور یہ صورتحال والدین اور صحت کے شعبے کے لیے چیلنج ثابت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ستیہ پریا ساہو، یشودھا ہاسپٹل، ملک پیٹ کے مطابق، پری میچور بچوں میں عام بچوں کے مقابلے کمزوری زیادہ پائی جاتی ہے۔ ابتدائی صحت مند دیکھ بھال، مدر فیڈنگ اور خصوصی نگرانی انتہائی اہم ہیں۔
Golden Hour Care: پہلا ایک گھنٹہ، زندگی بدلنے والا
ڈاکٹر ساہو کے مطابق، بچے کی پیدائش کے فوراً بعد کے پہلا گھنٹہ انتہائی اہم ہوتا ہے، سانس لینے میں مدد اور ابتدائی ری ایسوسی ایشن، جسم کا درجہ حرارت برقرار رکھنا، خصوصی دیکھ بھال اور ماہرین کی نگرانی، یہ وہ لمحے ہیں جب صحیح اقدامات بچے کی زندگی کو بچانے میں سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔
NICU میں کیا ہوتا ہے؟
NICU (Neonatal Intensive Care Unit) ایسے بچوں کے لیے اسپیشل کیئر یونٹ ہے، سانس کی دشواری کے شکار بچوں کی مدد، خوراک اور پانی کی مناسب سپلائی، انفیکشن سے بچاؤ اور مسلسل نگرانی، یہ یونٹ پری میچور بچوں کی ابتدائی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری ہے۔ والدین کا کردار اور گھر لے جانے کے بعد کی دیکھ بھال۔
ڈاکٹر ساہو والدین کو یہ نصیحت کرتے ہے کہ مدر فیڈنگ پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ بعض بچوں کو ابتدائی خوراک میں مشکلات آ سکتی ہیں بچوں کی روزانہ صحت کی نگرانی کریں، گھر لے جانے کے بعد ماہرین کی ہدایات پر مکمل عمل کریں، طویل مدتی نتائج (Long-Term Outcomes) پری میچور بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال ان کے بڑے ہونے پر بھی اثر ڈالتی ہے۔
جسمانی نشوونما میں فرق کم کرنے کے اقدامات
تعلیمی اور ذہنی نشوونما کی نگرانی، صحت مند طرز زندگی کی حوصلہ افزائی، والدین کے لیے اہم پیغام، اگر آپ کے اہلِ خانہ یا جاننے والوں میں پری میچور ڈلیوری کا خطرہ ہے۔
وقت پر اقدامات کریں
صحیح اسپتال اور ماہرین کا انتخاب کریں، بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال میں غفلت نہ کریں، ڈاکٹر ساہو کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹے اقدامات بچوں کی زندگی بدل سکتے ہیں۔ ناظرین، صحت سے جڑی ہر معلومات، رہنمائی اور آگاہی کے لیے منصف ٹی وی کا پروگرام "Health Aur Hum" ہمیشہ آپ کے ساتھ ہے۔ اپنی صحت اور بچوں کی صحت کا خیال رکھیں، کیونکہ صحت ہی اصل زندگی ہے۔
مکمل جانکاری کے لیے یہاں کلک کریں👇