Monday, November 24, 2025 | 03, 1447 جمادى الثانية
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • جمعیۃ علما تلنگانہ کے نومنتخب صدرمولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی کا نلگنڈہ میں شانداراستقبال

جمعیۃ علما تلنگانہ کے نومنتخب صدرمولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی کا نلگنڈہ میں شانداراستقبال

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Nov 24, 2025 IST

جمعیۃ علما تلنگانہ کے نومنتخب صدرمولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی کا نلگنڈہ میں شانداراستقبال
جمعیۃ علماء ریاست تلنگانہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی علاقہ نلگنڈہ پہنچنے پرمولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ جیسے ہی مولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی حیدرآباد سے نکل کر نارکٹ پلی پہنچے۔ نارکٹ پلی یونٹ کے صدرحافظ عبدالمتین کی نگرانی میں نوجوانوں کا ایک وفد مولانا کے ساتھ ہوگیا۔
جیسے ہی مولانا نلگنڈہ کے قریب اڈنکی بائی پاس پر پہنچے نلگنڈہ کے نوجوانوں نے وہاں سے دارالعلوم نلگنڈہ تک شاندار ریلی کی شکل میں شانداراستقبال کیا۔جہاں دارالعلوم نلگنڈہ میں عوام و خواص کا جم غفیر مولانا کے استقبال میں پہلے ہی موجود تھا۔اس موقع پرعوام و خواص سب ہی نے مولانا سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

 استقبال پراظہار تشکر 

اس موقع پرجمعیۃ علماء ریاست تلنگانہ کے نومنتخب صدر مولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی نے کہا کہ انسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں اورجنگ آزادی میں عظیم رول ادا کرنے والی واحد جماعت کا ریاستی صدرمنتخب ہونا بڑی بات ہے۔ اس موقع پر استقبال کے لئے حاضر ہونے والے مجمع سے اظہار تشکرکیا۔ مفتی سید صدیق احمد مظاہری نائب صدر جمیعت علماء ضلع نلگنڈہ نے کہا کہ اہلیان نلگنڈہ کے لئے بڑی عزت و شرف کی بات ہے کہ مولانا کو پوری ریاست کا صدرمنتخب کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ پورے علماء اور اراکین کے اعتماد کے ساتھ آپ کو صدر منتخب کیا جانا بڑا ہی خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کے ممنون و مشکور ہیں اور دعاگو ہیں اللہ تعالٰی مولانا کی عمر میں صحت وعافیت کے ساتھ برکت دے اور ان سے بہت کام لے اور شرور و فتن سے ان کی حفاظت فرمائے۔

چار نائب صدور کا انتخاب

واضح رہےکہ جمعیت  العما تلنگانہ محمود مدنی کےریاستی انتخابات دارلعلوم حیدرآباد میں منعقد ہوئے۔ ریاست بھر کے550 صوبائی منتظمہ اکارن نےانتخابات میں حصہ لیا۔ انتخابات کی نگرانی دہلی سے آئے مبصرین حضرت سلمان صاحب منصورپوری، مولانا محمد عمر قاسمی کے علاقہ تلنگانہ کے علما بھی موجود تھے۔

 مولانا عبد القوی نے پیش کیا نام

 بتایا جا رہا ہےکہ مولانا عبد القوی نے مفتی سید احسان الدین قاسمی  کا نام پیش کیا۔ جیسے تمام اراکین نے اتفاق رائےسے منظور کیا۔ چار نائب صدور منتخب ہوئے جس میں مولانا عبد القوی، مولانا مصدق القاسمی، مولانا عبد الستا قاسمی اور مولانا سعید احمد قاسمی شامل ہیں۔مولانا مصباالدین قاسمی کو خازن منتخب کیا گیا ہے۔

 الیکشن سے پہلے ہنگامہ آرائی 

 خیال رہےکہ دارلعلوم حیدرآباد میں انتخابات کےدن ڈرامائی مناظر دیکھے گئے۔ مولانا عبد القوی کو اجلاس کےاندر شرکت کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ مولانا کے حامیوں نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر پولیس بھی پہنچی۔ ہاتھا پائی کےدوران ایک عالم صاحب  زخمی بھی ہوئے۔

ہنگامہ آرائی پرعوام کا ردعمل 

 اس واقع پرعوام میں خاص پر مسلم طبقہ میں  ناراضگی ظاہرکی گئی۔ اہل علم اور انبیا کےوارث کےاس طرح سےآپس میں دست وگریباں ہونے پرافسوس کا اظہارکیا گیا۔