• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • انتخابات سے پہلے بہار کےوزیراعلیٰ کا اہم اعلان۔ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے 35 فیصد ریزرویشن

انتخابات سے پہلے بہار کےوزیراعلیٰ کا اہم اعلان۔ سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے 35 فیصد ریزرویشن

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 08, 2025 IST     

image
 بہار میں انتخابی بخار شروع ہو چکا ہے۔ ریاست میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی تمام بڑی پارٹیاں انتخابات کی تیاریاں کر رہی ہیں۔ فی الحال ریاست میں اقتدار پر قابض نتیش کمار اگلے انتخابات میں  بھی ایک بار پھر اقتدار پرواپس آنے کی کوشش کر تے نظر آرہے ہیں۔اس حکمت عملی  کے تحت نتیش کمار  ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے نئی حکمت عملیوں کو تیز کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں حال ہی میں ایک اہم اعلان کیا گیا ہے۔
 
اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی ریاست کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ایک اہم اعلان کیا۔ بہار کےوزیراعلیٰ  نتیش کمار نے اعلان کیا کہ خواتین کو سرکاری ملازمتوں میں 35 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے، منگل کی صبح ایک اہم اعلان کیا ۔ یہ اعلان کیا گیا کہ ریاست میں تمام قسم کی سرکاری ملازمتوں میں مقامی خواتین کو 35 فیصد ریزرویشن فراہم کیا جائے گا۔
 
بتایا جا رہا ہے کہ نتیش حکومت پہلے ہی ریاست میں خواتین کے لیے سماجی پنشن میں اضافہ کر چکی ہے۔ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں این ڈی اے کی مخلوط حکومت نے پنشن میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنشن، جو فی الحال 400روپے ہے۔ اب بڑھا کر 1100روپے کر دیا گیا ہے۔۔ اضافہ پنشن جولائی سے نافذ العمل  رہے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ یقین دہانی کر رہے ہیں کہ 10 جولائی کو تمام اہل لوگوں کے بینک کھاتوں میں پنشن کی رقم جمع کر دی جائے گی۔