Friday, May 23, 2025 | 25, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • مودی کی رگوں میں لہو نہیں گرم سندور دوڑ رہا ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی کی قیمت چکا نی پڑے گی ۔ راجستھان میں وزیراعظم مودی کا خطاب

مودی کی رگوں میں لہو نہیں گرم سندور دوڑ رہا ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی کی قیمت چکا نی پڑے گی ۔ راجستھان میں وزیراعظم مودی کا خطاب

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 22, 2025 IST     

image
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت نے آپریشن سندور کے تحت دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نیست و نابود کرکے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلح افواج کو کارروائی کرنے کی کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے، جس سے فوج کو شکنجہ کسنے میں مدد ملی۔ اور پاکستان جھکنے پر مجبور ہوگیا۔
 
وزیرِ اعظم نے زور دے کرکہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ کبھی بھی سیدھی جنگ نہیں جیت سکتا۔ اِسی لئے وہ دہشت گردی کو، شہ دے کر، درپردہ جنگ میں ملوث ہے۔ وزیر اعظم نے آپریشن سندور کی کامیابی کیلئے بھارتی مسلح افواج کی ستائش کی اور کہا کہ اُن کی بہادری کے سبب پاکستان گھٹنوں پر آگیا۔
 
نریندرمودی نے راجستھان کے بیکانیر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پہلگام میں بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے بعد ملک کے عوام نے دہشت گردوں کو ختم کرنے کا عہد کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جو بھارتی خواتین کا سندور مٹانے آئے تھے، انہیں خاک میں ملا دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  مودی کی نسوں میں  لہو نہیں گرم سندور دوڑؑ رہا ہے۔ اور جب سندور بارود بن گیاتو کیا ہوتا ہے دنیا نے دیکھ لیا۔ 
 
 
اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم نے Palana میں 26 ہزار کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا اور انہیں ملک کو وقف کیا۔ اِن میں ریلوے کی بجلی کاری، سڑک سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور صاف ستھری توانائی کے مختلف اہم پروجیکٹ شامل ہیں۔
 
وزیرِ اعظم نے ملک کی 18 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 86 اضلاع میں تجدید کاری کئے گئے 103 امرت بھارت ریلوے اسٹیشنوں کا بھی ورچوئل افتتاح کیا، جن کی مالیت ایک ہزار 100 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت ایک ہزار 300 سے زیادہ ریلوے اسٹیشنوں کی جدید سہولیات کے ساتھ تجدید کی گئی ہے اور جن میں علاقائی فنِ تعمیر کی جھلک موجود ہے اور اِن سے مسافروں کیلئے سہولتوں میں اضافہ ہوگا۔