• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • راجیہ سبھا میں آپریشن سندور پروزیراعظم کے جواب نہ دینے پراپوزیشن کا واک آوٹ

راجیہ سبھا میں آپریشن سندور پروزیراعظم کے جواب نہ دینے پراپوزیشن کا واک آوٹ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jul 30, 2025 IST     

image
راجیہ سبھا میں آپریشن سندور پرخصوصی بحث میں وزیراعظم نریندرمودی نےایوان میں جواب نہیں دیا۔ کانگریس کی زیر قیادت اپوزیشن کےارکان نے وزیراعظم کی جانب سے جواب نہیں دینے پر بطوراحتجاج  ایوان سے واک آوٹ کیا۔16 گھنٹوں کی بحث کےبعد جیسے ہی ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے وزیر داخلہ امت شاہ کو اظہار اخیال کا موقع دیا۔ اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں سے  کھڑے ہوگئے اوراحتجاج  کیا۔ احتجاجیوں نے وزیراعظم  کو بحث کا جواب دینے  کا مطالبہ کیا۔ اس مطالبہ کو لیکر اپوزیشن کےاراکین نے ایوان کےوسط میں جمع ہوکرہنگامہ کیا۔
 
 ڈپٹی چیئر مین نےاحتجاجی اکان کواپنی جگہ  واپس جانے کی اپیل کی۔ انھوں نے کہاکہ کابینہ  کی ذمہ داری ہےکہ  کوئی بھی وزیر حکومت کی جانب سے جواب دے سکتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر کھڑگے کہاکہ وزیراعظم یہاں ہونے کےباوجود ایوان میں  نہیں آرہےہیں۔ یہ مناسب نہیں ہے۔ اور ایون کی توہین ہے۔
 
 امت شاہ نے کہاکہ مشاورتی کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا ہےکہ  کوئی بھی وزیر بحث کا جواب دے سکتا ہے۔ اس معاملے پراپوزیشن کا اعتراض  نا قابل فہم ہے۔ انھوں نے کہاکہ اس معاملے پر جواب دینے کیلئے وہ کافی ہیں۔ اگر وزیراعظم آجائیں تو اپوزیشن کو مزید تکلیف ہوگی۔ اسی دوران وزیر داخلہ نے اپنا جواب دینا شروع کیا۔ تو اپوزیشن کےارکان  نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔
 
اپوزیشن کے واک آؤٹ پر تنقید کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا، 'میں جانتا ہوں کہ یہ لوگ (اپوزیشن) کیوں بھاگ رہے ہیں، یہ بھاگ رہے ہیں کیونکہ اتنے سالوں سے انہوں نے اپنے ووٹ بینک کی خاطر دہشت گردی کو روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اس لیے یہ لوگ اس بحث کو نہیں سن سکتے۔آپریشن سندھور پر ردعمل دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا، 'پہلگام میں ہمارے ملک کے شہریوں کو ان کے اہل خانہ کے سامنے ان کا مذہب پوچھنے پر مارا گیا۔ میں ان تمام مرنے والے شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ آپریشن سندور کے بعد جب پاکستان نے گولہ باری کی تو کچھ شہری مارے گئے۔ ہم ان شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ بھی اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا، کہ آپریشن سندھور اور آپریشن مہادیو۔ میں دل کی گہرائیوں سے ان تمام سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ان دونوں کے لیے ہندوستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ میں پی ایم مودی کو بھی مبارکباد دینا چاہوں گا، جنہوں نے ملک کے 140 کروڑ عوام کی خواہشات کے مطابق درست جواب دینے کے لیے مضبوط ارادہ ظاہر کیا۔ میں اس کے لیے اسے مبارکباد دینا چاہوں گا۔
 
آپریشن مہادیو کے تحت ہماری مسلح افواج نے کامیابی سے تین دہشت گردوں کو  مار گرایا۔  ان میں لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے کمانڈر سلیمان کی شناخت اس شخص کے طور پر کی گئی ہے جس نے پہلگام حملے کے دوران فائرنگ کی تھی۔ ایک اور لشکر کمانڈر حمزہ افغانی آپریشن کے دوران مارا جانے والا ایک اور اعلیٰ درجہ کا دہشت گرد تھا۔ اس کے علاوہ لشکر سے وابستہ ایک سینئر دہشت گرد جبران بھی مارے گئے دہشت گردوں میں شامل تھا۔ ثبوت واضح طور پر پہلگام حملے کی سازش میں لشکر طیبہ کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ کےجواب کےبعد ایوان کی کاروائی  دن بھر کےلئے ملتوی کر دی گئی۔آپریشن سندور معاملے پر لوک سبھااور راجیہ سبھا میں   بحث وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے شروع کی تھی۔ وزیراعظم نے لوک سبھا میں جواب دیا ۔