Saturday, June 06, 2026 | 19 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • ایس آئی آرکی بنیاد پرراشن کارڈ منسوخ کرنے بنگال حکومت کےفیصلہ کی اویسی نےکی مذمت

ایس آئی آرکی بنیاد پرراشن کارڈ منسوخ کرنے بنگال حکومت کےفیصلہ کی اویسی نےکی مذمت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 06, 2026 IST

ایس آئی آرکی بنیاد پرراشن کارڈ منسوخ کرنے بنگال حکومت کےفیصلہ کی اویسی نےکی مذمت
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر بیرسٹراسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز مغربی بنگال حکومت کی فلاحی اسکیمومں کےحقداروں کو انتخابی فہرستوں میں جوڑنے کی حالیہ پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ بہت سے لوگوں کو، جنہیں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) مہم کے دوران خارج کر دیا گیا تھا لیکن وہ "حقیقی ووٹر" ہیں، کو پی ڈی ایس راشن سے انکار کیا جا رہا ہے۔

 ایس آئی آرکی بنیاد پر راشن کارڈ منسوخی کی مذمت

اویسی نے ایس آئی آر سے منسلک تصدیق کی بنیاد پر راشن کارڈوں کو حذف کرنے کے لئے  مغربی  بنگال  حکومت کی مہم کی مذمت کی۔ایس آئی آر سے منسلک توثیق کی بنیاد پر راشن کارڈ کو حذف کرنے کی مغربی بنگال حکومت کی مہم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز پوچھا کہ راشن کارڈ تک رسائی اس بات پر کیوں منحصر ہونی چاہئے کہ استفادہ کنندہ کا نام ووٹر لسٹ میں ہے یا نہیں۔انہوں نے پوچھا کہ اگر ووٹر رول کو پی ڈی ایس راشن فراہم کرنے کے فیصلہ کن عنصر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تو آدھار کی تصدیق کا کیا فائدہ ہے۔

ووٹر لسٹ فیصلہ کن عنصر ہے تو پھر آدھا کی تصدیق کیوں؟

 صدر مجلس نے کہاکہ"مغربی بنگال حکومت نے فلاحی فوائد کو ووٹر لسٹ سے جوڑ دیا ہے اور اب  ایس آئی آر  کے دوران خارج کیے گئے لوگوں کو  پی ڈی ایس  راشن اور دیگر فوائد سے انکار کر رہی ہے۔ اس میں 'غیر حاضر' یا 'شفٹڈ' کے طور پر نشان زد لوگ اور وہ لوگ شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ انتخابات کے دوران ووٹر سلپس حاصل نہیں کی تھیں۔ لیکن ان زمروں میں بہت سے لوگ حقیقی ووٹر ہیں، "اویسی نے کہا۔ "راشن تک رسائی یا فلاح و بہبود کا انحصار اس بات پر کیوں ہونا چاہئے کہ آیا آپ کا نام ووٹر لسٹ میں ہے؟ اگر ووٹر فہرست کو فیصلہ کن عنصر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تو آدھار کی تصدیق کا کیا فائدہ ہے؟" 

سری کاری اسکیمیں تمام اہل شہریوں کیلئےہیں

مغربی بنگال کے موجودہ بہبود کی تقسیم کے ماڈل پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے اس بات کی وضاحت کا مطالبہ کیا کہ ووٹر لسٹوں کا استعمال استفادہ کنندگان کی جانچ کے لیے کیوں کیا جا رہا ہے۔اویسی نے کہا۔ "سرکاری اسکیمیں ووٹروں کے لیے انعامات نہیں ہیں۔ یہ تمام اہل شہریوں کے لیے ہیں۔ یہ اقدام تصدیق کی طرح کم اور غریب ترین لوگوں، خاص طور پر خواتین، ایس سی اور مسلمانوں کے لیے زندگی کو مشکل بناتے ہوئے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد میں کمی کی کوشش جیسا لگتا ہے۔ 

 ایس آئی آر کیلئے صدرمجلس کی تشہری مہم

  تلنگانہ میں26 جون سے ایس آئی آر شروع ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں مجلس کی جانب سے عوامی سطح پر مہم چلائی جارہی ہے۔ صدر مجلس خود سڑکوں پر  نکل آئےہیں۔ انھوں نےعوام  سے ووٹرلسٹ کی میپنگ کرانے  کی اپیل کی ہے۔اور بی  ایل اوز کی جانب  سے دئے گئے  فارم کو بھر کر جمع کرنے پر زور دیا گیا۔صدر مجلس نے کہا کہ  ایس آئی آر نہ صرف  ووٹ ڈالنے  کےحق سے محروم ہو جائیں گے بلکہ آپ کی شہریت پر سوال اٹھایا جائےگا۔ انھوں نے عوام سے  اپنے  ڈاکومنٹ کو تیار رکھنے پر زور دیا ہے ،  تاکہ مستقبل کی پریشانی سے بچ سکیں۔ صدر مجلس نے  عوام سے سرکاری اسکیموں کی پنشن کی تصدیق کرانے اور راشن کارڈ  کےلئے،کےوائی سی کرنا ضروری  قرار دیا ہے۔

ایس آئی آر کو لیکر مجلس سڑکوں پر!

 ایس آئی آر کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے صدرایم آئی ایم خود، پارٹی دفتر کےعلاوہ گلی محلوں میں گھوم کرعوام کو ایس آئی آر کی میپنگ  ہرممکن کرانے اوربی ایل اوز کے فارم بھرنے کی ترغیب دے رہےہیں۔ اور ساتھ ہی پارٹی لیڈرز اور کارکنوں کو  ایس آئی آر معاملے پرعوام کی مدد کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 پارٹی کے اراکین اسمبلی اور کونسل کے ساتھ میٹنگ

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پارٹی ہیڈکوارٹر دارالسلام میں اے آئی ایم آئی ایم ایم ایل ایز اور ایم ایل سی کے ساتھ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم میٹنگ کی۔ ملاقات کے دوران زمینی سطح پر درپیش چیلنجز اور عوام کو درپیش مشکلات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر زور دیا گیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کسی بھی حقیقی ووٹر کو ایس آئی آر  کے عمل کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ان کے نام ووٹر لسٹ میں موجود رہیں۔ مجلس کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر بنائےہیں۔