سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی آج یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پرصدر جمہوریہ دروپدی مرمو۔ وزیر اعظم نریندر مود ی اور دیگر قا ئدین نے ۔سدیو اٹل۔ یاد گار پر پھول پیش کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری وا جپائی کوخراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نریندر مودی کا آج لکھنو دورہ
وزیراعظم نریندر مودی آج لکھنو کے دورے پر جا ئیں گے ۔ وزیر اعظم مودی سابق وزیراعظم وبھارت رَتن اٹل بہاری وا جپائی کی حیات اور نظریات کے اعزاز میں لکھنؤ میں راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح کریں گے۔ دو سو30 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے راشٹر پریرنا استھل کو قومی اہمیت کی حامل ایک تاریخی یادگار اور ترغیبی کمپلیکس کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔ راشٹر پریرنا استھل کا افتتاح بے لوث قیادت اور اچھی حکمرانی کے نظریات کو تحفظ فراہم کرنے اور فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
مرکزی وزیر نتن گڈ کری نے نا گپور میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش پر۔ اٹل رن-2025 کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اٹل بہاری واجپائی ہم سب کے لیے ایک ترغیب ہیں۔ ان کی صد سالہ پیدائش کے اس سال میں ہندوستان کے مستقبل کے لیے ان کے وژن کو پورا کرنا ہی ان کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی یاد کو تا زہ کرنے کے لئے اس دوڑ کا
انعقاد کیا گیا ہے
دہلی حکومت آج اٹل کینٹین کا آغا ز کرے گی ۔ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش کے موقع پر اٹل کینٹین کے نام سے 100 کھانے کی کینٹینوں کے آج افتتاح کیا جارہا ہے ۔ جس کا مقصد رہائشیوں کو سستا کھانا فراہم کرنا ہے۔اٹل کینٹینز میں 5 روپے میں کھانا دیا جا ئیگا ۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کے انتخابی منشور میں کیے گئے وسیع تر عزم کا حصہ ہیں۔