• News
  • »
  • قومی
  • »
  • مغربی ایشیا میں کشیدگی: پی ایم مودی کی محمد بن سلمان سے بات چیت

مغربی ایشیا میں کشیدگی: پی ایم مودی کی محمد بن سلمان سے بات چیت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Mar 28, 2026 IST

مغربی ایشیا میں کشیدگی: پی ایم مودی کی محمد بن سلمان سے بات چیت
مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے آج سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پربات کی۔ دونوں لیڈروں  نے مغربی ایشیا میں جاری تنازعات پر تبادلہ خیال کیا۔ پی ایم مودی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھاکہ میں نے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں پر ہندوستان کے موقف کو دہرایا۔ انھوں نے توانائی کے انفراسٹرکچر پر حملوں کی مذمت کی۔ علاقائی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے پی ایم مودی نے لکھاکہ ہم نے اس بات پراتفاق کیا کہ نیوی گیشن کی آزادی کو یقینی بنانا اور شپنگ لائنوں کو کھلا اور محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ 
 
انہوں نے کہاکہ میں نے سعودی عرب میں ہندوستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے ان کی مسلسل حمایت کیلئے بھی شکریہ ادا کیا۔ ہندوستان کا ماننا ہے کہ خطے میں امن برقرار رکھنا نہ صرف اس کے لوگوں بلکہ عالمی معیشت اور سلامتی کیلئے بھی ضروری ہے۔ بات چیت میں اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ مختلف ممالک اس بحران کو حل کرنے کیلئے کس طرح مل کر کام کرسکتے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہاکہ ہندوستان نے ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے حل کی حمایت کی ہے۔
 
مغربی ایشیا میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے وزیر اعظم مودی کئی بار خلیجی رہنماؤں سے بات کر چکے ہیں۔ اس تناظر میں، وزیر اعظم مودی نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، اردن، ایران، فرانس، اسرائیل اور ملائیشیا کے سربراہان مملکت سے بات کی۔ وہ وقتاً فوقتاً صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں۔