Friday, May 23, 2025 | 25, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • وزیراعظم نے ملک کے 103 ریلوے اسٹیشنوں کا کیا ورچول افتتاح۔ بیگم پیٹ، کریم نگر، ورنگل شامل۔ بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن میں رہے گاصرف خاتون عملہ

وزیراعظم نے ملک کے 103 ریلوے اسٹیشنوں کا کیا ورچول افتتاح۔ بیگم پیٹ، کریم نگر، ورنگل شامل۔ بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن میں رہے گاصرف خاتون عملہ

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 22, 2025 IST     

image
وزیراعظم نریندرمودی نے امرت بھارت اسکیم کے تحت 103 ریلوے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے کے بعد ورچول افتتاح کیا۔ ان ریلوے اسٹیشنوں میں تلنگانہ کے تین اسٹیشن شامل ہیں۔ جس میں حیدرآباد کا بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن، کریم نگر اور ورنگل ریلوے اسٹیشن بھی شامل ہیں۔ اس تقریب میں مرکزی وزراء کشن ریڈی اور بنڈی سنجے اور ریاستی حکومت کی جانب سے ورنگل میں وزراء پونگولیٹی سرینواسا ریڈی۔ کریم نگر میں پونم پربھاکر اور بیگم پیٹ میں کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے شرکت کی۔ تقریب میں ساوتھ سنٹرل ریلوے کے افسران نے بھی شرکت کی۔ 
 
  حیدرآباد کا بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن میں صرف خاتون عملہ تعینات رہے گا۔ واضح رہے کہ بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کو ایک جدید ٹرانزٹ ہب کے طور پر دوبارہ تیار کیا گیا ہے جو امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت 26.55 کروڑ روپئے کی تخمینہ لاگت سے بنایاگیاہے جو تلنگانہ کے شاندار ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔
 
 
 بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن کو "آل ویمن اسٹیشن " میں تبدیل کیا گیاہے، جہاں سیکوریٹی اسٹاف سمیت تمام عہدیداران، ملازمین اور معاون عملہ خواتین پر مشتمل ہوگا۔
 
 مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہاکہ سکندر آباد اور نامپلی ریلوے اسٹیشنوں کی جدید ترین مسافروں کی سہولیات کے ساتھ نئے سرے سے تیار کئے جا رہےہیں۔  آئندہ سال اس کے افتتاح کی امید ہے۔ انھوں نے یاد گیر گٹہ تک  ایم ایم ٹی ایس ملٹی ماڈل ٹرانسپورٹ سسٹم کی توسیع سے کا  کام بھی  جلد شروع ہو گا۔
 
مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا کہ آج وز یراعظم مودی نے کہا کہ ملک بھرمیں تیرہ سو ریلوے سٹیشنوں کو ترقی دینے کا کام جاری  ہے۔ اس میں سے ایک سو تین ریلوے اسٹیشنوں کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ جن میں تلنگانہ کے تین ریلوے اسٹیشن شامل ہیں۔ بیگم پیٹ ریلوے اسٹیشن جو  حیدرآباد میں واقع ہے۔ اس ریلوے اسٹیشن میں خواتین عملہ ہی رہے گا۔ کشن ریڈی نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی قیادت میں آنے والے دنوں میں ہندوستان تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا۔