Thursday, February 13, 2025 | 14, 1446 شعبان
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • فلسطین:حماس کا بڑا دعویٰ، غزہ میں 61 ہزار سے زائد افراد ہو ئے شہید

فلسطین:حماس کا بڑا دعویٰ، غزہ میں 61 ہزار سے زائد افراد ہو ئے شہید

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Feb 03, 2025 IST     

image
فلسطین:  حماس نے غزہ کی پٹی کو ’ڈیزاسٹر زون‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں خوفناک تباہی ہو رہی ہے۔جس کی وجہ  سے 24 لاکھ سے زائد افراد کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔ فلسطینی تنظیم حماس نے کہا کہ غزہ میں 61,709 سے زیادہ افراد شہید ہو  ئے ہیں جن میں سے 47,487 کی ہسپتالوں میں موت کی تصدیق کی گئی ہے۔  جب کہ 14,222 ملبے میں لاپتہ ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 111,588 تک پہنچ گئی ہے۔مرنے والوں  میں 17،881 بچے ہیں، جن میں 214 نوزائیدہ بچے بھی شامل ہیں۔
 
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جنگ کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا 450,000 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں سے 170,000 مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ مسلسل جنگ کی وجہ سے صحت کی دیکھ بھال کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا، 34 اسپتال اور 80 صحت مراکز بند کردیے گئے، بیان میں کہا گیا کہ صنعتی، تجارتی، زرعی، صحت، تعلیم اور مواصلات کے شعبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا معاشی نقصان ہوا ہے۔
 
حماس نے  بیان میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی ناکہ بندی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہے۔ جس سے پانی ،خوراک اور ادویات کی قلت پیدا ہو رہی ہے اور لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ اس نے اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری امداد بھیجیں اور بین الاقوامی قوانین کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔15 ماہ کی جبری نقل مکانی کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ شہر اور ساحلی علاقے کے شمالی علاقوں میں اپنے گھروں کو لوٹنا شروع کر دیا۔ معاہدے کے تحت اسرائیل نے شمالی غزہ کی پٹی میں بے گھر لوگوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دی ہے۔