پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کاروائی جمعہ کو دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ اب دونوں ایوانوں کا اجلاس پیر کو 11 بجے دن شروع ہوگا۔ جمعہ کے روز لوک سبھا کا اجلاس ایک ہنگامہ خیز رہا۔ ہنگاموں پر کرسی صدارت کی جانب سے ایوان میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی اپیلوں کو اپوزیشن نے نظر انداز کر دیا۔ کرسی صدارت کی جانب سے بار بار اپیلیں دیکھنے میں آئیں۔ کیونکہ اپوزیشن اراکین نے ایوان کے ویل میں احتجاج کیا۔ کرسی صدارت کرشنا پرساد ٹینیٹی نے ہنگاموں کو دیکھتے ہوئے اجلاس کو پیر تک کے لیے ملتوی کر دیا۔
انکم ٹیکس بل 2025 کو واپس
اجلاس ملتوی ہونے سے پہلے، ایوان نے مختصر کاروائی کی۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے باضابطہ طور پر انکم ٹیکس بل 2025 کو واپس لے لیا جیسا کہ سلیکٹ کمیٹی کی رپورٹ ہے۔ جاری ہنگامہ آرائی کے درمیان صوتی ووٹ کے ذریعے دستبرداری کی منظوری دی گئی۔
اجلاس پیر تک کےلئے ملتوی
جمعہ کو جیسے ہی اجلاس کا آغاز ہوا۔اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے ہنگامہ آرائی کی۔ ہنگامہ آر ائی کی وجہ سے اجلاس ملتوی ہوا۔ پہلے ملتوی ہونے کے بعد جیسے ہی ایوان سہ پہر 3 بجے دوبارہ شروع ہوا، ٹینیٹی نے احتجاج کرنے والے اراکین سے ویل خالی کرنے کی متعدد اپیلیں کیں، انہیں یقین دلایا کہ ان کے تحفظات کو سنا جائے گا۔اس کی بار بار کی جانے والی درخواستوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، جس سے وہ ایوان کی اگلی کاروائی کی پر جانے پر مجبور ہو گیا۔
پارلیمانی امور کے وزیر کا بیان
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے مسلسل رکاوٹوں پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "اپوزیشن ممبران کو مفاد عامہ کے مسائل اٹھانے کا موقع ملتا ہے ۔ یہاں تک کہ پرائیویٹ ممبر بل پر بحث کے دوران بھی۔ میں بہت افسردہ ہوں۔"ان کے تبصرے تعطل پر حکومتی بنچوں کے اندر بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔
پرائیویٹ ممبر بلز کو سائیڈ لائن
کئی ارکان پارلیمنٹ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کاروائی کے بار بار تعطل کی وجہ سے ان کے پرائیویٹ ممبر بلز کو سائیڈ لائن کیا جا رہا ہے۔چیئر نے ان خدشات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا، "ہم اہم قانون سازی کی تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں، لیکن آپ ایوان کو نہیں چلانا چاہتے،" براہ راست اپوزیشن بنچوں سے مخاطب ہوئے۔
ر اجیہ سبھا کی کاروائی دن بھر کیلئے ملتوی
راجیہ سبھا میں بھی جمعہ کے روز وقفہ سوالات کےدوران اپوزیشن پارٹیون کےاراکین نے ہنگامہ آرئی کی۔ پہلےاجلاس بارہ بجے تک ملتوی ہوا۔ اپوزیشن اراکین نے ووٹر لسٹ کی خصوصی نظر ثانی اور دیگر مسائل پر پیش کی گئی تحریک التو پر بحث کا مطالبہ کیا۔ اپوزیشن مسلسل ووٹر لسٹ پر بحث کی مانگ کر رہےہیں۔
درج فہرست دستاویزات ٹیبل پر رکھے
ہنگامہ آرائی کےدوران درج فہرست دستاویزات کو ایوان کی میز پر رکھنے کی رسمی کاروائی مکمل کر لی گئی۔ ایوان میں 20 تحریک التوا کے نوٹس دیئے گئے۔ ڈپٹی چیئر مین نے ایوان میں کام کاج ٹھپ ہونے پر کاروائی کو پیر تک کےلئے ملتوی کر دیا ۔