• News
  • »
  • کاروبار
  • »
  • ہندوستان فلپائن تعلقات کو ملے گا نئی سمت، صدر مارکوس آج پی ایم مودی سے ملاقات کریں گے ملاقات

ہندوستان فلپائن تعلقات کو ملے گا نئی سمت، صدر مارکوس آج پی ایم مودی سے ملاقات کریں گے ملاقات

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 05, 2025 IST     

image
فلپائن کے صدر اس وقت ہندوستان میں ہیں۔ آج یہاں وہ وزیر اعظم نریندر مودی۔صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور مرکزی وزیر صحت اور بی جے پی صدر جے پی نڈا سے ملاقات کریں گے۔ صدر مارکوس کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری سیاسی مذاکرات کا ایک اہم حصہ ہے۔ ہندوستان اور فلپائن دونوں بحیرہ جنوبی چین میں آزاد بحری سفر کے حق میں ہیں اس لیے یہ دورہ بحری تعاون کیلئے بھی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
 
آج صدر مارکوس راج گھاٹ پر خراج عقیدت پیش کریں گے جس کے بعد وہ حیدرآباد ہاؤس میں پی ایم مودی کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ اس دوران ایم او یوز کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔ مارکوس ۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے بھی ملاقات کریں گے۔ دورے کے آخری دو دنوں میں مارکوس بنگلور کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ کرناٹک کے گورنر سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدر بننے کے بعد مارکوس کا ہندوستان کا پہلا دورہ:

صدر بننے کے بعد مارکوس کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہے جو ہندوستان اور فلپائن کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہو رہا ہے۔ ہندوستان اور فلپائن کے درمیان سفارتی تعلقات نومبر 1949 میں قائم ہوئے تھے۔دورے کے دوران دفاع، تجارت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پی ایم مودی اور صدر مارکوس پہلے بھی مل چکے ہیں:

وزیر اعظم مودی اور صدر مارکوس پہلے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔ ان دونوں کی ملاقات اکتوبر 2024 میں لاؤس میں ہوئی تھی۔ اس سے قبل ان کی ملاقات ستمبر 2023 میں انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں بھی ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ پی ایم مودی نے صدر مارکوس  کو 2022 میں الیکشن جیتنے پر مبارکباد بھی دی۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کل شام ملاقات کی:

قبل ازیں، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پیر کی شام فلپائن کے صدر مارکوس سے ملاقات کی۔ جے شنکر نے کہا کہ 5 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی بات چیت سے دو طرفہ تعلقات مزید گہرے ہوں گے۔ فلپائنی صدر نے پیر کو ہندوستان کا اپنا پانچ روزہ سرکاری دورہ شروع کیا۔ دہلی پہنچنے پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔