غازی پور(منصف ٹی وی):مختار انصاری کی قریبی سمجھے جانے والی اور بہادر گنج نگر پنچایت کے سابق چیرپرسن نکھت پروین کو قاسم آباد پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ نکہت کئی ماہ سے مفرور تھیں اور اس کی تلاش جاری تھی۔ پولیس نے اسے بہادر گنج میں یونین بینک کے قریب سے گرفتار کیا اور اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔معلومات کے مطابق ان کے خلاف ، بی این ایس اور ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کی سنگین دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔
فراڈ سمیت متعدد مقدمات ہیں درج :
نکھت پروین کے خلاف 2023 سے 2025 تک کئی مقدمات درج ہیں، جن میں بھتہ خوری، دھوکہ دہی، جعلسازی، دھمکیاں، گینگ سے متعلق سرگرمیاں، اور بی این ایس کی سنگین دفعات شامل ہیں۔ اس کے خلاف درج مقدمات میں مقدمہ نمبر 322/23، 283/23، 68/24، 275/24، 18/25، اور 323/25 شامل ہیں، جن میں سے کچھ میں چارج شیٹ داخل کی گئی ہیں اور دیگر زیر تفتیش ہیں۔ پولیس تحقیقات کے مطابق نکہت پروین نے مقامی سطح پر مختار انصاری گینگ کے معاشی اور سماجی نیٹ ورک کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کیا ہے۔
کس معاملہ میں تلاش کر رہی تھی پولیس؟
یہ معاملہ جنوری 2025 کا ہے، جب بہادر گنج کے رہنے والے سبھاش سونکر نے شکایت درج کرائی تھی۔انہوں نے الزام لگایا تھا کہ نکھت کے شوہر اور بہادر گنج نگر پنچایت کے موجودہ چیئرمین ریاض انصاری نے ان کی زمین کو زبردستی اپنے نام کروا لی۔جب اس نے احتجاج کیا تو ریاض انصاری، نکہت پروین اور ان کے دو ساتھیوں نے اسے نہ صرف گالی گلوچ کی بلکہ ماراپیٹا بھی ۔ جسکے بعد پولیس نے اس معاملے میں چار لوگوں کے خلاف قانون کی سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔
پولیس نے اس سے قبل دو افراد کو گرفتار کیا :
پولیس نے اس معاملے میں پہلے ہی کاروائی کرتے ہوئے ریاض انصاری اور دو دیگر ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جنہیں بعد میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ تاہم، نکھت گرفتاری سے بچتی رہی،جسے بعد میں مفررو قرار دے دیا گیا۔اور پولیس کی کئی ٹیمیں انکی تلاش میں مصروف تھیں۔
تفتیش میں انکشاف:
میڈیا رپورٹس کے مطابق آخر کار، ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر، قاسم آباد پولیس نے اسے بہادر گنج میں یونین بینک کے قریب سے گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران پولیس نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ نکہت پروین کے شوہر ریاض انصاری کا تعلق مختار انصاری گینگ سے ہے اور نکہت پروین کی شناخت اس گینگ کے ایک سرگرم رکن کے طور پر ہوئی ہے۔