سنگھ کارکنان کو شادی کا آرڈر جاری کریں : اجے رائے کانگریس
ادھو ٹھاکرے کا طنز:وہ بی جے پی کی حالت نہیں دیکھ سکتے
بچوں کی پیدائش کا معاملہ فیملی پر چھوڑیں بیرسٹر اویسی کا مشورہ
راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ( آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت کے ہر فیملی کو تین بچے پیداکرنے کے مشورہ پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ موہن بھاگوت نے جمعرات (28 اگست) کو کہا تھا، "جن کی شرح پیدائش تین سے کم ہے، وہ آہستہ آہستہ معدوم ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے کسی کے تین بچے ہونے چاہئیں۔ یہ سب سماج ہی کرتا ہے۔" دراصل، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی 100 ویں سالگرہ پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا، جس میں سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے میڈیا سے بات کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے مختلف معاشروں کے صحیفوں اور سائنس میں لکھا ہے کہ اگر آپ کے تین بچے ہوں تو آپ معدوم نہیں ہوں گے۔ ساتھ ہی ڈاکٹروں نے اسے یہ بھی بتایا ہے کہ جو جوڑے وقت پر شادی کرتے ہیں اور ان کے تین بچے ہوتے ہیں، وہ سب صحت مند رہتے ہیں۔
پہلےخودعمل کریں پھر دوسروں کو مشورہ دیں
اترپردیش کانگریس کےصدر اجے رائے نے جمعہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ موہن بھاگوت نے ہم دو ہمارے تین کی بات کی تھی۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ آر ایس ایس چیف اس معاملے پر اپنے کارکنوں کو پہلے شادی کرنے کی ہدایت جاری کرنی چاہئے۔ اجے رائے نے کہاکہ سنگھ کے کئی لوگوں کے گھروں میں خواتین بھی نہیں ہیں۔ سنگھ کے لوگ پہلے خود شادی کریں اور اسکےبعد دوسروں کو مشورہ دیں۔
ادھو ٹھاکرے کا طنز:وہ بی جے پی کی حالت نہیں دیکھ سکتے
ادھو ٹھاکرے نے موہن بھاگوت کے تین بچوں کے بارے میں بیان کو بی جے پی سے جوڑنے پر آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ شاید موہن بھاگوت بی جے پی کی حالت نہیں دیکھ سکتے، اسی لیے وہ تین بچوں کا مشورہ دے رہے ہیں۔ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے موہن بھاگوت کے 3 بچے پیدا کرنے کے بیان پر کہا کہ انہوں نے یہ بیان شاید اس لیے دیا ہے کہ انہیں بی جے پی میں باہر سے لوگوں کو لانے کی ضرورت نہ پڑے۔درحقیقت، موہن بھاگوت نے جمعرات (28 اگست) کو کہا تھا، "جن کی شرح پیدائش تین سے کم ہے، وہ آہستہ آہستہ معدوم ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے ہر خاندان کے تین بچے ہونے چاہئیں۔ یہ سب سماج ہی کرتا ہے۔
" راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے اب 75 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کے معاملے پر نیا بیان دیا ہے۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ وہ خود 75 سال کی عمر میں ریٹائر ہوں گے یا کسی اور کو ریٹائر ہونا چاہیے۔
بچوں کی پیدائش کا فیصلہ فیملی کرے:اویسی
اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد لدین اویسی نے بھی تین بچوں والےبیان پر موہن بھاگوت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اویسی نے موہن بھاگوت کو مشورہ دیاکہ وہ بچوں کی پیدائش کا فیصلہ فیملی پر چھوڑ دیں۔ موہن بھگوت دوسروں کی فیملی میں مداخلت نہ کریں۔ ایک فیملی ہی طے کرےگی کہ انھیں کتنے بچے چاہئے۔ خواتین پر غیر ضروری بوجھ نہ ڈالیں۔