• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • جشن یوم آزادی پر سیاسی رہنماؤں نے دی عوام کو مبارک باد

جشن یوم آزادی پر سیاسی رہنماؤں نے دی عوام کو مبارک باد

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Aug 15, 2025 IST     

image
بھارت میں  جمعہ کو 79ویں یوم آزادی شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ وزیرا عظم نے لال قلعہ پر ترنگا لہرایا اور قوم سے خطاب کیا ۔ جبکہ صدور جمہوریہ نے بھی جمعرات کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے عوام  کو  یوم  آزادی کی مبارکباد دی ۔یاد رہے جہاں ہندوستان نے ایک طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی ۔وہیں اس آزادی کی جنگ  میں ہندؤں اور مسلمانوں نے مل کر جدو جہد کی۔ اس جنگ میں مسلمانوں نے انگریزوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی اور کئی رہنماؤں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بھارت کی جنگ آزادی میں سماج کے ہر فرد نے حصہ لیا ۔
 
ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد:راہل گاندھی 
 
 ملک کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر  ملک بھر میں  جوش و خروش کا ماحول ہے۔ سرکاری و عوامی تقریبات میں قومی پرچم لہرایا جا رہا ہے۔ اور شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا جا رہا ہے۔ اس تاریخی دن پر کانگریس کے سینئر لیڈران راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور پرینکا گاندھی نے عوام کو یوم آزادی  کی  مبارکباد دی ۔اور قومی یکجہتی، جمہوری اقدار اور آئینی اصولوں کی پاسداری کا پیغام دیا۔راہل گاندھی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھاتمام ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ عظیم مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں سے حاصل یہ آزادی ایک ایسے ہندوستان کی تعمیر کا عزم ہے جہاں سچائی اور مساوات کی بنیاد پر انصاف ہو، اور ہر دل میں عزت و احترام اور بھائی چارہ قائم ہو۔ اس انمول وراثت کے وقار اور احترام کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے۔
 
 ملکارجن کھڑگے نے عوام کو یوم آزادی کی  مبارکباد دی:
 
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے عوام کو یوم آزادی کی  مبارکباد دی ۔ انہوں نے  اپنے پیغام میں لکھا  یومِ آزادی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔ ہم ان۔ ان گنت عظیم مجاہدینِ آزادی کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں۔ اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے قومی تحریک میں اپنا قیمتی کردار ادا کیا۔ آج کا دن اس لئے بھی اہم ہے کہ ہم، ہندوستان کے لوگ، اپنے حقوق، آئینی اداروں کی سلامتی، سماجی انصاف، معاشی بااختیاری اور بھائی چارے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئیے ہم سب مل کر اس جدوجہد کو آگے بڑھائیں اور ہر بھارتی شہری کے مفادات کے تحفظ کا عزم کریں۔
 
پرینکا گاندھی نے یوم آزادی کی مبارکباد دی :
 
کانگریس کی قومی جنرل سکریٹرپرینکا گاندھی نے یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔ انہوں نے  اپنے پیغام میں کہا کہ آزادی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔اور جمہوری نظام کی بقا کے لئے عوام کو بیدار رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے لکھاتمام ہم وطنوں کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔ ہمارے لاکھوں ہیروز نے ان گنت قربانیاں دے کر ہمیں آزادی دلائی۔ ہمیں جمہوریت، انصاف، مساوات اور آپسی اتحاد کا قومی عہد نامہ دیا۔ ایک فرد، ایک ووٹ کے اصول کے ذریعے ایک خوشحال جمہوریت عطا کی۔ اپنی آزادی، آئین اور اس کے اصولوں کی حفاظت کے لئے ہمارا عزم مضبوط ہے۔
وزیر دفاع نے دی مبارک باد:
 
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر دہلی میں  اپنی رہائش گاہ پر قومی پرچم  لہرایا ۔اس موقع پر انہوں نے ملک کے عوام کو  یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ 
 
شیوراج سنگھ نے رہائش گاہ پر قومی پر چم  لہرایا:
 
مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے 79ویں یوم آزادی پر  دہلی  میں اپنی رہائش گاہ پر قومی پر چم  لہرایا ۔ اور ملک کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی ۔ اور انہوں نے کہا کہ  ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرتا  ہوں ۔جن کی قربانیوں اور لگن سے ہندوستان  کو  آزادی ملی۔ 
 
نتیش کمار  نے لہرایا پرچم:
 
 بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے79ویں  یوم آزادی کے موقع پر پٹنہ گاندھی میدان  میں قومی پر چم لہرایا ۔ اور سلامی لی ۔ اور  نتیش کمار نے  عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ 
 
چندرا بابو نا ئیڈو  نے لہرایا پرچم:
 
 آندھرا پر دیش میں79ویں یوم آزادی کی تقریبات جوش وخروش  اورشاندار طریقے سے منعقد کی جارہی ہیں۔وجئے واڑہ شہر کے میونسپل اسٹیڈیم میں وزیر اعلی چندرا بابو نا ئیڈو نے  قومی پرچم لہرایا۔ اورسلامی لی۔ اس تقریب میں  چیف سکریٹری  وجیانند، ڈی جی پی ہریش کمار گپتا ۔  اور عوام اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔