• News
  • »
  • قومی
  • »
  • مہاراشٹر: سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کے بیان سے سیاسی ہلچل تیز

مہاراشٹر: سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کے بیان سے سیاسی ہلچل تیز

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jan 06, 2026 IST

مہاراشٹر: سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کے بیان سے سیاسی ہلچل تیز
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف امریکہ کی کارروائی پر کانگریس کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان نے ایک متنازع  بیان دیا۔ انہوں نے کہا، کیا ڈونلڈ ٹرمپ ہمارے وزیر اعظم کو اغوا کر لیں گے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وینزویلا میں جو کچھ ہوا، کیا ویسا ہی کچھ بھارت میں بھی ہو سکتا ہے؟
 
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 50 فیصد ٹیرف کے ساتھ کوئی تجارت ممکن نہیں ہے۔ امریکہ نے ٹیرف لگا کر ایک طرح سے بھارت سے ہونے والی برآمدات کو روک دیا ہے۔ ان کے مطابق، امریکہ کو ہونے والی برآمدات سے جو فائدہ بھارتی عوام کو ملتا تھا، وہ اب نہیں ملے گا اور بھارت کو یہ نقصان برداشت کرنا پڑے گا
 
 پرتھوی راج چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ اب ہمیں متبادل مارکیٹ تلاش کرنی ہوگی، اس کی کوششیں جاری ہیں۔ صرف ٹیرف لگانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے 50 فیصد ٹیرف ہی کیوں نہ لگا دیا جائے۔ تجارت تو پہلے ہی تقریباً بند ہو چکی ہے، برآمدات ہو ہی نہیں پا رہی ہیں۔
 
سابق وزیر اعلیٰ کے اس بیان پر جموں و کشمیر کے سابق ڈی جی پی نے اعتراض ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا، پرتھوی راج چوہان کو ایک اچھا رہنما سمجھا جاتا تھا، لیکن مجھے بہت افسوس ہے کہ حالیہ دنوں میں ان کے جو ویڈیوز سامنے آ رہے ہیں، وہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کانگریس کے کچھ رہنماؤں میں شدید مایوسی پیدا ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے وہ بھارت مخالف بیانات دے رہے ہیں۔