Saturday, April 19, 2025 | 21, 1446 شوال
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • آر جے ڈی کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا کا تیجسوی یادو پر بڑا بیان، نتیش کمار پر ظاہر کی ناراضگی

آر جے ڈی کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا کا تیجسوی یادو پر بڑا بیان، نتیش کمار پر ظاہر کی ناراضگی

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 18, 2025 IST     

image
آر جے ڈی کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس کی۔ جہاں اب تک انڈیا الائنس کی میٹنگ میں سی ایم کے چہرے پر کوئی عوامی بیان نہیں دیا گیا تھا، لیکن منوج جھا نے واضح کرتے ہوئے صاف طور پر کہا کہ تیجسوی یادو ہی انڈیا الائنس کی جا نب سے وزیر اعلی کا چہرہ ہوں گے۔ 
 

وقف ترمیمی قانون پر منوج جھا نے کیا کہا؟:

وقف ترمیمی ایکٹ کے بارے میں منوج جھا نے کہا، میں بہار کے لوگوں، لالو جی اور تیجسوی جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بیمار ہونے کے بعد بھی لالوجی پارلیمنٹ میں کیا ہوا اس کی معلومات حاصل کر رہے تھے۔ یہ صرف مسلمانوں کی لڑائی نہیں ہے، یہ ہندوستان کی شناخت اور عزت و نفس کی لڑائی ہے۔ 

 

منوج جھا نے سی ایم نتیش کمار پر بولا حملہ:

آر جے ڈی کے راجیہ سبھا رکن منوج جھا نے وقف کو لے کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کیا۔ کہا کہ اگر نتیش کمار کو معلوم ہے کہ وقف بل پاس ہو گیا ہے تو یہ تشویش کی بات ہے۔ اگر نتیش کمار جانتے ہیں تو یہ زیادہ تشویشناک بات ہے۔ اگر کسی بھی ذات، کسی مذہب کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے تو راشٹریہ جنتا دل سب سے آگے کھڑا ہوگا۔
 

منوج جھا نے بنگال میں ہونے والے تشدد پر بھی ردعمل ظاہر کیا:

ایم پی منوج جھا نے کہا، یہ ملک امن سے رہنے والوں کا ملک ہے۔ آر جے ڈی کسی بھی ذات یا مذہب کے خلاف تشدد کی مخالفت کرتی ہے۔ مرکزی حکومت اور بنگال حکومت، جلد از جلد ہو رہے تشدّد کے روک تھام کے لئے قدم اٹھا یے تاکہ شانتی بحال ہو۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران گزشتہ ہفتے ہوئے تشدد کے دوران تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے مرکزی نیم فوجی دستوں کے ساتھ بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔