• News
  • »
  • سیاست
  • »
  • دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقدہ کانگریس کے ’بھاگیداری نیائے سمیلن‘ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی کا بڑا اعلان

دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقدہ کانگریس کے ’بھاگیداری نیائے سمیلن‘ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی کا بڑا اعلان

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Jul 26, 2025 IST     

image
دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں منعقدہ کانگریس کے ’بھاگیداری نیائے سمیلن‘ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے اعلان کیا کہ وہ او بی سی طبقے کو مکمل عزت اور برابری کی شراکت داری دلائے بغیر نہیں رکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ذات پر مبنی مردم شماری ان کی جدوجہد کا محض پہلا قدم ہے، اصل ہدف یہ ہے کہ او بی سی کو ملک کے نظام میں عملی شرکت اور مکمل نمائندگی حاصل ہو۔یہ کانفرنس کانگریس کی نئی سماجی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے تحت وہ دلت، آدیواسی، او بی سی اور اقلیتی طبقات کو ’شراکت داری کے اصولُ پر متحد کرنا چاہتی ہے۔ راہل گاندھی نے پیغام دیا کہ اب یہ تحریک رکنے والی نہیں۔
 
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے کہا کہ میں 2004 سے سیاست میں ہوں، جب میں پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں نے غلطی کی ہے۔ میں نے او بی سی کی اس طرح حفاظت نہیں کی جس طرح مجھے کرنی چاہیے تھی۔ یہ اس لیے ہوا کہ میں اس وقت آپ کے مسائل کو گہرائی سے نہیں سمجھ پایا تھا۔ راہول گاندھی نے کہا، مجھے افسوس ہے کہ اگر مجھے آپ کی (او بی سی) تاریخ، آپ کے مسائل کے بارے میں تھوڑا سا بھی علم ہوتا تو میں اس وقت ذات پات کی مردم شماری کروا چکا ہوتا۔ یہ میں نے غلطی کی ہے۔ یہ کانگریس پارٹی کی غلطی نہیں ہے، یہ میری غلطی ہے۔ میں اس غلطی کو سدھارنے جا رہا ہوں۔
 
گزشتہ ماہ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے بہار کے گیا میں  ۔۔ماؤنٹین  مین ۔۔ دشرتھ مانجھی کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی نے خود مٹی اور بھوسے سے بنے اس گھر میں بیٹھ کر وعدہ کیا کہ وہ ایک مستقل مکان بنائیں گے۔ اب راہل گاندھی نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ دشرتھ مانجھی کے گھر کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مانجھی خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مانجھی کے بیٹے بھاگیرتھ مانجھی نے بتایا کہ جس جگہ راہل بیٹھے تھے وہاں نیا گھر بن رہا ہے۔