رنویر سنگھ ان دنوں اپنی فلم دھرندھر کی زبردست کامیابی سے کافی خوش ہیں۔ باکس آفس پر اس فلم نے دھوم مچا رکھی ہے اور فلم کے ہر کردار کو ناظرین کی جانب سے بے پناہ محبت مل رہی ہے۔ اسی درمیان اداکار نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں کے دل کو چھو لیا ہے۔
کافی عرصے سے رنویر سنگھ ایک بلاک بسٹر فلم کی تلاش میں تھے، کیونکہ سال 2023 میں ریلیز ہونے والی ان کی، کئی فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی تھیں۔ اب تقریباً 7 سال بعد رنویر سنگھ کی فلم دھرندھر نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
رنویر سنگھ نے پوسٹ میں کیا لکھا؟
قسمت کی ایک بہت خوبصورت عادت ہے کہ وہ وقت آنے پر بدلتی ہے، لیکن فی الحال نظر اور صبر۔
رنویر کے اس پیغام کو دیکھ کر مداح اندازہ لگا رہے ہیں کہ اداکار فلم کو ملنے والی شاندار کامیابی سے بے حد خوش ہیں۔ فلم ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے۔ بھارت میں اس فلم نے صرف 10 دنوں میں 350 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر لی ہے، جبکہ دنیا بھر میں اس کا کلیکشن 500 کروڑ روپے سے بھی تجاوز کر چکا ہے۔ ان شاندار اعداد و شمار کے ساتھ رنویر سنگھ نے اپنی ہی کئی فلموں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
سوشل میڈیا پر چھائے دھرندھر کے میمز اور ڈائیلاگز
واضح رہے کہ ان دنوں دھرندھر کے میمز، ڈائیلاگز اور گانے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں۔ رنویر سنگھ کے ساتھ ساتھ ناظرین اکشے کھنہ کی اداکاری کی بھی دل کھول کر تعریف کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آر مادھون، ارجن رامپال اور سنجے دت کے کردار بھی شائقین کو بے حد پسند آ رہے ہیں۔
سارا ارجن کو بھی مل رہی زبردست پذیرائی
فلم کی ہدایت کاری آدتیہ دھر نے کی ہے اور یہ فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی۔ ریلیز کے 10 دن بعد بھی فلم کا جنون ناظرین کے سروں پر سوار ہے۔ فلم میں سارا ارجن کو بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔ محض 20 سال کی عمر میں اداکارہ نے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔