ٹیم انڈیا کے ماہر اسپن بولر آر اشون نے بین الاقوامی کرکٹ کے بعد اب آئی پی ایل سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اشون آئی پی ایل 2025 میں چنئی سپر کنگز کی ٹیم کا حصہ تھے، حالانکہ ان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی ۔ تاہم اشون نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، "خاص دن اور اس لیے ایک خاص شروعات۔ کہا جاتا ہے کہ ہر سرے کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے، ایک آئی پی ایل کرکٹر کے طور پر میرا وقت آج ختم ہوتا ہے، لیکن مختلف لیگز میں کھیل کے ایکسپلورر کے طور پر میرا وقت آج سے شروع ہوتا ہے۔انہوں نے مزید لکھا، میں تمام فرنچائزز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو سالوں کی شاندار یادوں کے ساتھ میرے دل میں ہیں۔
اشون کا آئی پی ایل کیریئر :
اشون نے سال 2009 میں اپنے آئی پی ایل کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے 221 میچوں میں 30.22 کی اوسط اور 7.20 کی اکانومی ریٹ سے 187 وکٹیں حاصل کیں۔ اس لیگ میں ان کی بہترین بولنگ کارکردگی 4/34 وکٹیں رہی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اشون نے اپنے آئی پی ایل کریئر میں 1 سیزن (2011) میں 20 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ حال ہی میں اس کھلاڑی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔بلے بازی میں آر اشون کے ریکارڈ کی بات کریں تو انہوں نے 833 رنز بنائے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 50 رنز تھا۔ اس لیگ میں ان کے نام ایک نصف سنچری ہے۔
آر اشون آئی پی ایل 2025 میں سی ایس کے کی ٹیم کا حصہ تھے۔
اشون آئی پی ایل 2025 میں چنئی سپر کنگز کی فرنچائز کا حصہ تھے۔ CSK نے میگا نیلامی میں اشون کو 9.75 کروڑ میں خریدا۔ تاہم اس بار ان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی۔ آئی پی ایل 2025 میں، اشون کو 9 میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا، جہاں انہوں نے 7 وکٹیں حاصل کیں۔ سی ایس کے کے علاوہ، اشون اس لیگ میں دہلی کیپٹلس، راجستھان رائلز، پنجاب کنگز اور رائزنگ پونے سپر جائنٹس کے لیے بھی کھیلے۔