تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے تاریخی عثمانیہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ ریونت ریڈی گزشتہ 20 برسوں میں عثمانیہ کیمپس پہنچ کر طلبا سےخطاب کرنےوالے پہلے وزیراعلیٰ بن چکے ہیں۔اس دوران طلبہ نے سی ایم کا شاندار استقبال کیا ۔اس موقع پر ریونت ریڈی نے اعلان کیا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کی ترقی کے لیے ایک ہزار کروڑ روپے جاری کیے جائیں گے اور اسے آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرز پر ترقی دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کے پاس زمین یا زائد مالیہ نہیں ہے ۔لیکن معیاری تعلیم ہی وہ تحفہ ہے ،جو نوجوانوں کی زندگی بدل سکتی ہے۔ انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ جو لوگ ان کے مستقبل کے لیے کام کر رہے ہیں، ان کی مخالفت نہ کریں۔ ریونت ریڈی نے یاد دلایا کہ تلنگانہ تحریک کی بنیاد بھی عثمانیہ یونیورسٹی ہی سے پڑی تھی۔
عثمانیہ یونیورسٹی میں ہاسٹلز کا افتتاح
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے عثمانیہ یونیورسٹی میں نئے تعمیر کئے گئے ہاسٹلز کا افتتاح کیا، ۔ساتھ ہی نئے گرلز ہاسٹل، بوائز ہاسٹل اور لائبریری ریڈنگ روم کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے دس کروڑ روپے کی لاگت سے ڈجیٹل لائبریری ریڈنگ روم کے کاموں کا آغاز بھی کیا۔ ۔وزیر اعلیٰ نے یونیورسٹی میں زیرِ التوا بڑی تعداد میں مخلوعہ پوسٹوں کو پُر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ سی ایم ریونت نے یونیورسٹی کے لیے ایک ہزار کروڑ رپیے دینے کا اعلان کیا ۔
پی ایچ ڈی اسکالرشپس جاری
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے عثمانیہ یونیورسٹی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں ،پی ایچ ڈی اسکالرشپس جاری کیے ۔یہ اسکالرشپس فل ٹائم اور نان فیلوشپ اسکالرز کے لیے سنگاریِنی کولیئریز کمپنی لمیٹڈ نے اسپانسر کی ہیں۔ اسی طرح پوسٹ گریجویشن اور پی ایچ ڈی طلبہ کے لیے ،۔اوورسیز اسکالرشپ اسکیم کا بھی آغاز کیا گیا، ۔ ایچ ایم ڈی اے، ۔میونسپل اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے یہ اسکاشپس فراہم کی جا رہی ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر اسٹوڈنٹس کو تلقین کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم میں آگے بڑھیں اور ریاست کا نام روشن کریں ۔
ہریش راو کا سی ایم کو چیلنج
اس موقع پر بی آر ایس کے سینئر لیڈر ہریش راؤ نے سخت ردعمل ظاہر کیا ،۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریونت ریڈی صرف اُن پروجیکٹس کے ،۔رِبّن ،۔کاٹ رہے ہیں جو بی آر ایس حکومت نے شروع کیے گیے تھے۔انہوں نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر چیف منسٹر ریونت کے پاس دم ہے تو وہ بنا سیکیورٹی کے یونیورسٹی کا دورہ کریں۔
بنا پولیس سیکورٹی کےدوبارہ عثمانیہ یونیورسٹی کا دورہ کرنے کا اعلان
تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ دسمبر میں بغیر پولیس سیکورٹی کے دوبارہ عثمانیہ یونیورسٹی کا دورہ کریں گے ،۔اور آرٹس کالج کے سامنے جلسہ منعقد کرائیں گے ،۔طلبہ کے مطالبات پورے کرنے کے لیے فنڈز بھی منظور کریں گے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اُس موقع پر یونیورسٹی کیمپس میں کوئی پولیس اہلکار نظر نہیں آنا چاہیے ،۔اور پْر امن احتجاج کرنے والوں کو آزادی دی جائے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ جو لوگ ان کی آمد کی مخالفت کر رہے ہیں، ان کے سوالات کا جواب دینے کا حوصلہ اُن کے پاس موجود ہے۔
بی آرایس وی طلبا تنظیم کےلیڈروں کا احتجاج
بی آر ایس وی طلبا تنظیم کے قا ئد ین نے سی ایم ریونت ریڈی کے عثما نیہ یو نیورسٹی کے دورے کی مخا لفت کرے ہوئے احتجاج کیا ۔ اس موقع پر طلبا نے کہا کہ کانگریس نے ریاست میں دولاکھ مخلوعہ جا ئیدادوں کو بھرتی کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ لیکن کا نگریس اس وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ انہوں نے بے روز گار نوجوانوں سے کئے گئے وعدے کو پورا کرنے کے بعد ہی عثما نیہ یو نیورسٹی آنے وزیر اعلی سے مانگ کی ۔ جبکہ پولیس نے احتجاجی بی آر ایس وی قا ئدین کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن کو منتقل کر دیا ۔
ریاستی وزیر کی طلبا یونین لیڈر سےملاقات
ریاستی وزیر اڈلوری لکشمن نے عثما نیہ یو نیورسٹی آرٹس کالج میں طلبا اور طلبا یو نین قا ئدین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہوں نے طلبا کے مسا ئل سے واقفیت حاصل کی۔ یونیورسٹی میں کوئی مسلہ درپیش آنے پر راست طور پر ان کی توجہ میں لا نے پر زور دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ نو ڈسمبر کو یونیورسٹی میں ایک جلسہ منعقد ہو گا ۔ اس میں وزیر اعلی کے ساتھ وہ بھی جلسے میں شرکت کریں گے ۔